قانونی ایکشن والے بولرز کو منتخب کیا جائے، ڈیوڈ رچرڈسن

David Richardson

David Richardson

نیودہلی (جیوڈیسک) آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ٹیمیں ان بولرز کو سلیکٹ کریں جن کا ایکشن قانونی حد کے مطابق ہو۔

بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ واحد بولر ہیں جنہوں نے بولنگ ایکشن مکمل طور پر قانون کے مطابق درست کر لیا۔ انہوں نے کہنی کا خم 15 ڈگری تک لا کے کما ل کر دیا۔ اب ان کے ایکشن پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

واضح رہے کہ ہربھجن متنازعہ بولنگ ایکشن کی وجہ سے 1999 اور 2006 میں دوبار پابندی کا شکار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کو زیادہ شفاف بنانے کیلئے غیرقانونی بولنگ ایکشن کیخلاف آپریشن شروع کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے محمد عامر کو رعائت دینے کے حوالے سے لکھا گیا خط آئی سی سی کو موصول ہو گیا جس پر حکام نے فاسٹ بولر کی جلد واپسی کا امکان مسترد کر دیا۔ حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ محمد عامر کو کرکٹ میں واپسی کے لیے کئی مراحل سے گزرنا ہوگا۔