جہلم (ڈاکٹر تصور مرزا پوران) جہلم ٹریفک پولیس کے اے ایس ائی خالد نیازی سے نامعلوم افراد کی شاندار چوک میں ہاتھا پائی۔ دوران ِ ہاتھاپائی گالم گلوچ کے دوران ٹریفک پولیس کے اے ایس ائی خالد نیازی کی پتلون اتر گئی۔قریب کھڑی عوام ان مناظر سے لطف اندوز ہوتے رہے۔موقع پر موجود افراد نے بتایا کہ اے ایس آئی خالد نیازی نے موٹر سائیکل سوار کو روکا اور انتہائی بداخلاقی سے گالی دیناشروع کردی موٹر سائیکل سوار نے غصہ میں آکر ASIخالد نیازی سے گالم گلوچ اور مار کٹائی کی۔ شاندار چوک میں موجود لوگوں نے مدد کرنے کی بجائے انجوائے کرتے رہے۔ اس دوران ٹریفک وارڈن کی پتلون بھی اتر گئی۔ زرائع کے مطابق نا معلوم افراد کے خلاف قانونی کاوائی شروع کر دی گئی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم ( ڈاکٹر تصور مرزا پوران ) :کیپٹن )ر( محمد احسان طفیل ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے کیپٹن(ر) سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ، ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کے ہمراہ جہلم جلوس روٹس کا دورہ کیا ۔ کیپٹن محمد احسان طفیل ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے جہلم میں یوم علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منعقد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹ کا مکمل وزٹ کیا۔ اس موقع پر کیپٹن(ر) سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے سیکیورٹی کے حوالے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ کیپٹن محمد احسان طفیل ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے اس موقع ضلع پولیس جہلم کی طرف سے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ 21 رمضان المبارک حضرت علی کے یوم شہادت کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔ مختلف مکتبہ فکر کے علما کرام نے جہلم کو امن کا گہوارہ بناے رکھنے میں ہمیشہ اپنا قردار ادا کیا ہے۔ ڈی سی جہلم سیف انور جپہ نے جلوس کے راستے پرسٹریٹ لائٹس اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جا ئزہ لیا۔ ڈی سی جہلم کی کی طرف سے جلوس کے روٹ پر کیے جانے والے انتظامات پر اظہار اطمنان کیا۔ تفصیلات کے مطابق 21 رمضان المبارک حضرت علی کے یوم شہادت کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کے روٹ میں مشین محلہ نمبر ایک تا سول لائنز جہلم سے ہوتا ہوا امام بارگا سخی شاہ بھور میں پر امن طریقے سے احتتام پذیر ہوا۔اس موقع پر اے ڈی سی آر میثم عباس، اے سی جہلم، ڈی ایس پیز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جہلم ( ڈاکٹر تصور مرزا پوران )ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، میونسپل کمیٹی اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران چاروں تحصیلوں میں قائم سکولوں کے ارد گرد مشن کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت سرکاری سکولوں کے سبزارار، گراؤنڈز، باؤنڈری ایریا اور آس پاس کی جگہوں کی صفائی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ اس ضمن میں ضلع بھر میں متعدد سکولوں کے ساتھ موجود پانی کے طالابوں کی صفائی ستھرائی تیزی سے جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ جہلم اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم مل کر صاف صفائی کا کام کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اس ضمن میں سی ای او ایجوکیشن جہلم سید مظہر اقبال اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر جہلم حامد ناصر گورایہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ظفر محمود گوندل مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور عوامی شکایات پر بھی سکولوں میں صفائی کروائی جا رہی ہے ۔ سکولوں کی چار دیواری کو صاف کروانے کے ساتھ ساتھ پودے لگانے کا عمل بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بچوں کو معیاری تعلیم، اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جہلم ( ڈاکٹر تصور مرزا پوران ):ڈپٹی کمشنرمحمد سیف انور جپہ، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر نے مینیجر صنعت زار چودری واجد حسین کے ہمراہ صنعتزار جہلم میں منعقدہ خصوصی تقریب کے موقع پر 180 معذور و مستحق افراد میں عید اور رمضان راشن پیکیج تقسیم کئے ۔ شرکا نے اس موقع پر بتایا کہ 180 مستحقین میں رمضان راشن تقسیم کیا گیا ہے انکا کہنا تھا کہ اسلام ایک آفاقی اور عالمگیر دین ہے جو دوسروں کا خیال رکھنے کی سختی سے تلقین کرتا ہے ۔ رمضان کے اس با برکت مہینے میں ہمیں زیادہ سے زیادہ مستقین کی مدد کرنی چاہیے ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ادارہ صنعت زار کا تفصیلی دورہ کیا مختلف کلاس رومز کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا ہے کہ ہنرمندی کی صلاحیتوں کواجاگر کرنے اور خواتین کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ ادارہ صنعت زار کو فعال کرنے کے لئے تمام تر وسائل برو کار لا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا صنعت زار کے سٹالز کا بھی دورہ کیا اور کہا ہے کہ بچیوں کی ہنر مندی اجاگر کرنے کے مقاصد سے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جہلم ( ڈاکٹر تصور مرزا پوران )جہلم بھرمیں غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کرنیوالی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ناقص سلنڈر استعمال کرنیوالی متعدد ویگنوں اور گاڑیوں کے چالان کر دیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنرسیف انور جپہ کی ہدایت پر کریک ڈاؤن کے دوران سیکرٹری آر ٹی اے صدام حسین نے جنرل بس اسٹینڈ اور دیگر علاقوں میں اچانک چیکنگ کی اس دوران ایسی گاڑیاں جن پر ناقص گیس سلنڈرز لگائے گئے تھے اور انکی تنصیب سے درست طریقے سے نہیں کی گئی تھی انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹرز یقینی بنائیں کہ گاڑیوں میں اوگرا سے منظور شدہ کمپنیوں کے گیس سلنڈرز لگائے گئے ہوں، انکی تنصیب مقررہ طریقہ کار کے مطابق ہونی چاہیے نیز ضروری حفاظتی انتظامات بھی یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے واضع کیا کہ کسی بھی فرد کو شہریوں کی جانیں خطرات میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جہلم ( ڈاکٹر تصور مرزا پوران ):ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کا مقصد عوام کو سستی اور معیاری اشیاء صرف ایک جگہ فراہم کرناہے تا کہ روزہ دار کسی پریشانی کے بغیر روزمرہ اشیاء کی خریداری کر سکیں۔رمضان بازاروں میں سستی چینی اور آٹے کی مسلسل فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے تا کہ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سبسڈی کا براہ راست فائدہ عام آدمی کو پہنچ سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم شہر میں قائم دونوں رمضان بازار وں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کہی۔ دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر جہلم کے ہمراہ اے سی جہلم فیضان احمدو دیگر موجود تھے ۔ انہوں نے رمضان بازار اکرم شہید پارک اور رمضان بازار مشین محلہ میں لگے مختلف سٹالز کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں لگائے گئے مختلف سٹال دیکھے اور پھلوں اور سبزیوں اور گوشت کی کوالٹی کو چیک کیا ۔انہو ں نے بازار میں لگائے ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ اور دیگر سٹال میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اورسٹاف کو رمضان بازاروں میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے زبردست سراہا۔دورے کے دوران انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں میںکوالٹی پر ہر گز سمجھوتہ نہ کیا جائے گا۔انہوں نے مختلف اشیاء کا معیار اور وزن چیک کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جہلم ( ڈاکٹر تصور مرزا پوران )ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ ماہ اساتذہ و طلبہ کی حاضری، انتظامی افسران کے دورہ جات اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کے مقرر کردہ اہداف کامیابی سے حاصل کئے ہیں، اجلاس میں بتایا گیا کا جہلم بھر کے 791 سکولوں میں بچوں کی حاضری کی شرح 93.75 فیصد رہی، جبکہ مجموعی طور پر ایل اینڈ فیکٹر کم ہو نے پر ڈی سی جہلم نے نوٹس لیا ۔ اجلا س میں بتایا گیا ہے کہ ٹیچرز کی خاضری 95.94فیصد رہی۔ ڈپٹی کمشنر ممحمد سیف انور جپہ نے اساتذہ کرام کو تربیہ پروگرام کے تحت بچوں میں مزید توجہ دینے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا ہے کہ ایجوکیشن ٹیم سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے کمزور شعبہ جات کو بہتر کرے جبکہ پہلے سے مضبوط شعبوں میں بھی مزید بہتری لائی جائے ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے ماہانہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حامد ناصر گورائیہ نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن سید مظہر حسین شاہ، ڈی ای او ز، ڈپٹی ڈی ای اوز، اے ای اوز اور دیگر اساتذہ کرام موجود تھے۔اجلاس میں بچوں کی حاضری کو مزید فعال کرنے کی ہدایات دی گئی ۔ ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ حکومت پنجاب اربوں روپے کی لاگت سے بنیادی اور اعلی تعلیمی سہولیات عام کر رہی ہے ، پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف دیئے جا رہے ہیں اور معیاری تعلیم کی سہولیات شہروں کے ساتھ ساتھ دور دراز کے دیہی علاقوں تک فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایل این ڈی بہتر بنانے کیلئے محنت کی جائے اور انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری سکولوں میں کمزور طلبہ و طالبات پر خصوصی توجہ دی جائے ، ہیڈ ٹیچرز این ایس بی فنڈز کا درست استعمال یقینی بنائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔