غیر قانونی تیل فروخت کرنے والی ایجنسیوں کے خلاف 8 مقدمات درج

Gavel

Gavel

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کروڑ پولیس کے سب انسپکٹر محمد اکرم، فیاض احمد اسسٹنٹ سب انسپکٹروں جاوید اقبال، خالد محمود، محمد رزاق نے غیر قانونی تیل فروخت کرنے والی ایجنسیوں کے خلاف 8 مقدمات درج کر لیئے۔ جن افراد کے خلاف مقدمات درج کیئے گئے ان کی تفصیل یہ ہے۔

اعجاز حسین ولد احمد بخش سرگانی نشیب، مختیار حسین شاہ ولد قاسم شاہ چکنمبر 115 ناڑیہ پل، محمد کامران ولد امام بخش شیخ بستی ناوڑا، محمد ہاشم ولد شیراز خان ودھے والی، محمد سبطین ولد حاجی محمد یوسف خان لاشاری چاہ یوسف والا سرگانی، محمد منیر ولد حاجی رشید احمد مورانی بستی مورانی ، محمد عرفان ولد امام اللہ ارائیں لسکانی والا، عطاء اللہ ولد ربنواز کھیارہ کروڑ نشیب، عقیل خان ولد رشید خان موسیٰ خیل چک نمبر 103-TDA کے خلاف بجرم 285 الگ الگ 8 مقدمات درج کر لیئے۔