لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قانونی پیچیدگیوں سے آگاہ کرنے والے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی کو برطرف کر دیا ہے۔
پی سی بی کے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی نے ایک روزقبل چیف ایگزیکٹو آفیسر سبحان احمد کو ایک ای میل میں کہا تھا کہ چیرمین پی سی بی چوہدری ذکاء اشرف کی عدالت کی طرف سے بحالی میں قانونی پیچیدگیاں ہیں، بورڈ اس فیصلے سے متعلق اٹارنی جنرل یا وزیراعظم ہاؤس سےمشاورت کرے اور اس کی روشنی میں گورننگ بورڈ جیسے اجلاس بلائے یا کوئی بھی اہم فیصلے کرے جس پر گزشتہ رات چیرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے تفضل رضوی کو ان کےعہدے سے برطرف کر دیا۔
واضح رہے کہ عدالت نے چند روز قبل ذکا اشرف کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں ان کے عہدے پر بحال کیا تھا۔