لیجنڈ اداکار دھرمیندر طبیعت بگڑنے پر ہسپتال داخل

Dharmendra

Dharmendra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر طبیعت بگڑنے پر ہسپتال داخل ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات ممبئی میں بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے پیٹ میں اچانک تکلیف ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی اور انہیں قے کے ساتھ تیز بخار اور جسم میں شدید درد کے باعث ممبئی کے ایک ہسپتال لے جایا گیا۔

دھرمیندر کا علاج کرنے والے ڈاکٹروشیش اگروال کے مطابق ان طبیعت میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ تاہم فی الحال انہیں چند روز کیلئے ہسپتال میں ہی زیرعلاج رکھا جائیگا اور مکمل اطمینان کے بعد ہی گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

دریں اثناء سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیما مالنی نے ٹویٹ کیا کہ دھرما جی کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے، بہت جلد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیئے جائیں گے۔