لیجنڈ اداکار مصطفی قریشی کی 76 ویں سالگرہ

Mustafa Qureshi

Mustafa Qureshi

لاہور (جیوڈیسک) مصطفی قریشی آج 76 سال کے ہو گئے، ملک کا یہ عظیم فنکار فن کے ساتھ ساتھ آجکل فنکاروں کی فلاح کے کام سے مصروف ہیں۔ گیارہ مئی انیس سو چالیس پاک وطن کی آزادی سے قریب سات سال پہلے حیدر آباد میں ایک عظیم فنکار مصطفی قریشی کا جنم ہوا۔

لمبا قد کاٹھ، آواز میں گرج، بولتا چہرہ اور اپنی فنکارانہ صلاحیت سے اسے خوب جلا بخشی ۔ آپ نے پانچ سو سے زائد فلموں میں کام کیا لیکن جس کردار نے انہیں شہرت کے بلندیوں پر پہنچایا وہ نوری نت کا کردار تھا ۔ مصطفی قریشی نے اردو ، پنجابی اور سندھی فلموں میں کام کیا اور سیاست بھی کی لیکن آجکل وہ فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کر رہے ہیں۔

فنکاروں کی فلاح کے لئے کوئی بھی پیش رفت کرے وہ اس کی تعریف ضرور کرتے ہیں۔ ملک کا یہ عظیم فنکار اپنے ساتھی فنکاروں کے ساتھ وطن عزیز سے بھی محبت کرتا ہے اور اپنی محبت کا اظہار گا کر بھی خوب کرتے ہیں۔

آج اس عظیم فنکار کی 76 ویں سالگرہ ہے، نصف صدی سے زائد شوبز سے وابستہ یہ عظیم اداکار نئے فنکاروں کے لئے ایک جیتی جاگتی اکیڈمی کا درجہ رکھتا ہے۔