ممبئی (جیوڈیسک) 48ویں سالانہ فلم فیسٹیول میں 80 سے زائد ممالک کی 200 فلمیں نمائش کیلئے پیش کی گئیں جن میں 120 بیٹس پر منٹ کو بیسٹ فلم کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ امیتابھ بچن کو ’’انڈین فلم پرسنالٹی آف دی ایئر‘‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
ایوارڈ کے موقع پراکشے کمار نے امیتابھ بچن سے اپنی پہلی ملاقات کا ذکر بھی کیا اور ان کی تعریفوں کے پُل باندھ دئیے ۔واضح رہے اس فیسٹیول کا افتتاح بالی ووڈاداکارشاہ رخ خان اور وزیر اطلاعات سمرتی ایرانی نے کیا تھا جبکہ اختتامی تقریب میں سلمان خا ن کی فلم ٹیوب لائٹ کے چائلڈ آرٹسٹ متن رے ،کترینہ کیف اور سلمان خان سمیت کے ہمراہ کئی فنکاروں نے شرکت کی اور اس تقریب کو یادگار بنا ڈالا۔