ہالی ووڈ (جیوڈیسک) لیجنڈ آرنلڈ شوازینگر ایک مرتبہ پھر ٹرمینیٹر کے روپ میں شائقین کے دل میں گھر کرنے کیلئے تیار ہیں۔ آرنلڈ آخری مرتبہ ٹرمینیٹر کے روپ میں نظر آئیں گے۔
آرنلڈ کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچانے والا شہرت آفاق سائنس فکشن کردار ٹرمینیٹر ایک مرتبہ پھر پردہ اسکرین کی زینت بن رہا ہے۔ جہاں ٹرمینیٹر کے کردار میں آرنلڈ شوازینگر جلوہ گر ہونگے۔ دو ہزار تین کے بعد ایک بار پھر پیرا مانٹ پکچرز نے فلم کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا ہے۔
تاہم گھر کے بھیدیوں کا کہنا ہے کہ نئی فلم تین فلموں پر مشتمل سیریز کا پہلا حصہ ہوگی۔ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ایلن ٹیلر ادا کریں گے۔ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد ڈالرز کا بزنس کرنے والی ٹرمنیٹر سیریز کی چار فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں۔