لیجنڈ بن چکا،لیجنڈ ہی رہنا چاہتا ہوں، یوسین بولٹ

Yusen Bolts

Yusen Bolts

ماسکو (جیوڈیسک) دنیا کے تیز رفتار ترین انسان یوسین بولٹ نے کہا ہے کہ وہ ایک لیجنڈ ہیں اور اب جیت سے آگے سوچتے ہیں۔ روس کے شہر ماسکو میں مردوں کی 200 میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں بولٹ کا کہنا تھا کہ وہ جیت کو انجوائے کرتے ہیں۔

لیکن لیجنڈ بن جانے کے بعد اپنا مقام مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔ 200 میٹر ریس کا فاصلہ یوسین بولٹ نے ریکارڈ 19.66 سیکنڈ میں طے کیا،وہ مقابلہ جیتنے کے بعد بہت مسرور تھے۔ اتھلیٹکس کے مختلف مقابلوں میں یہ بولٹ کا ساتواں گولڈ میڈل ہے۔