لاہور (جیوڈیسک) لاہور گیت گائیکی کے لیجنڈ کشور کمارنے فن کی معراج کو چھوا، آج برسوں بعد بھی کشور کی سریلی آوازسننے والے کو مدہوش کردیتی ہے۔کشور نے 1948 میں فلم ضدی میں پہلا گانا گایا تو جوہر شناسوں نے ان کے اندر چھپے عظیم گائیک کو پا لیا۔ایس ڈی برمن نے پہلی مرتبہ انہیں فلموں میں گانے کا موقع دیا اور پھر سر سنگیت کا یہ سمندر جب بہہ نکلا تو کبھی نہ تھما۔
کشور نے 574 فلموں میں آواز کا جادو جگایا۔ سیکڑوں فلموں میں ہزاروں گیت گانے والے کشور کمار 13 اکتوبر 1987 کو دل کا دورہ پڑنے پر چل بسے، ان کے انتقال سے برصغیر اور دنیائے موسیقی ایک عظیم آواز سے محروم ہو گئی تاہم ان کے ہزاروں گیت اور منفرد سریں ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہیں گی۔