کراچی (جیوڈیسک) گلوکار ظفر رامے نے کہا کہ مجھے اپنے لیجنڈ گلوکاروں کے گیتوں کی وجہ سے ہی عزت اور شہرت ملی میں جب بھی کسی پروگرام میں پرفارم کرتا ہوں مجھ سے نامور گلوکاروں کے گائے ہوئے گیتوں کی فرمائش کی جاتی ہے یہ میرے لیے اعزاز ہے۔
ماضی میں پاکستان کی موسیقی میں ہمارے نامور گلوکاروں نے بہترین گائیکی کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی آج بھی یہ گیت بے حد مقبول ہیں یہ بات انھوں نے گزشتہ دنوں کراچی پریس کلب میں محفل موسیقی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہا موسیقی بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ ماضی میں کمپوز کیے گئے گیتوں کا اب تک کوئی مقابلہ نہیں کیا جاسکا۔