لیجنڈری اداکاردلیپ کمار کو طبیعت بگڑنے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا

Dilip Kumar

Dilip Kumar

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم نگری کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو صحت کی خرابی کے باعث مقامی نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم ان کی حالت تشویشناک نہیں۔

دلیپ کمار کو گزشتہ کئی روز سے زکام، کھانسی، سردی لگنے اور سینے میں تکلیف تھی تاہم زیادہ طبیعت خراب ہونے پر انہیں ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع نجی اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق وہ نمونیا کا شکار ہیں۔

دلیپ کمار کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں مناسب نگہداشت کے لئے اسپتال لایا گیا ہے اورامید ہے کہ وہ جلد دوبارہ اسپتال سے گھر منتقل ہوجائیں گے تاہم دلیپ کمار کے مداح ان کی صحت کے لئے دعا کریں۔

واضح رہے کہ 92 سالہ دلیپ کمار کا آبائی شہر پشاور ہے اور انہوں نے اپنے زندگی کے ابتدائی برس اسی شہر میں گزارے ہیں تاہم تقسیم ہند سے قبل ان کا خاندان ممبئی منتقل ہو گیا تھا۔