لیہ : سی این جی سٹیشن پر وین میں آگ لگنے سے 7 مسافر زخمی

Layyah

Layyah

لیہ (جیوڈیسک) لیہ میں سی این جی سٹیشن پر فلنگ کے دوران وین میں آگ لگنے سے سات مسافر زخمی ہو گئے، دو کی حالت تشویشناک ہے۔ لیہ کوٹ ادو رو ڈ پر واقع فلنگ سٹیشن پر اس وقت پیش آیا جب لیہ سے ڈیرہ غازیخان جانیوالی مسافر وین میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

جس سے خواتین سمیت 6 مسافر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امدد کیلئے ڈسٹر کٹ ہسپتا ل لیہ پہنچا دیا گیا ہے۔ آ گ لگنے سے وین مکمل طو ر پر جل گئی تاہم ڈرائیور بروقت کا رروائی کرتے ہوئے آگ لگتے ہی وین کو سی این جی سٹیشن کی حد ود سے باہر لانے میں کامیاب رہا۔