لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ میں کارپٹ ویکسین مہم کے تیسرے مرحلے میں تحصیل چوبارہ کے لا کھ سے زائد چھوٹے بڑے جانوروں اور ڈیڑھ لاکھ مرغیوں کو حفاظتی ٹیکے لگا نے کے لئے 396اافراد پر مشتمل 95 خصوصی ٹیمیں گھر گھر جا کر ویکسی نیشن کا عمل مکمل کر رہی ہیں۔
جس کے سو فیصد اہداف کے لئے بھر پور و منظم مانیٹرنگ کلیدی اہمیت کی حا مل ہے یہ بات ایم پی اے قیصر عباس خان مگسی نے کارپٹ ویکسین کے تیسرے مرحلے میں تحصیل چوبا رہ میں مہم کے افتتاح کے موقع پر کہی اس مو قع پر ایم پی اے سردار قیصر عباس خان مگسی ، اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ جام آفتاب حسین ، ڈی ایل او ڈاکٹر ریاض اختر شاہ نے مویشیوں کو ٹیکے لگا کر چار روز ہ مہم کا افتتا ح کیا۔ اس مو قع پر ڈی ایل او نے بتایا کہ پو نے دو لا کھ سے زائد بڑے مویشی ، ساڑھے تین لا کھ سے زائد چھوٹے مویشی جبکہ ڈیڑھ لا کھ سے زائد مر غیو ں کو حفاظتی ٹیکے لگا ئے جا رہے ہیں جس کے لئے ویکسین متعلقہ ٹیموں کو فراہم کر دی گئی ہے۔