لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ میں سکو لو ں کی سیکو رٹی مزید بہتر بنا کر بچوں کو پر امن و پُر سکون ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ مسلسل لیا جا رہا ہے تمام سکولوں میں حکومتی ہدایات کی روشنی میں سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ با ت ممبر انکو ائری ایس اینڈ جی اے ڈی افتخار رسول نے چوک اعظم ، 137 ٹی ڈی اے ، 139 ٹی ڈی اے ، میا ں والا جدید ، نواں کو ٹ اور چوبا رہ کے مختلف سکو لو ں کے سیکو رٹی انتظا ما ت معائنہ کے مو قع پر کہی ، ای ڈی او تعلیم ہد ایت اللہ شاہ ہمر اہ تھے ۔ممبر انکو ائری افتخا ر رسول نے سکو لو ں میں دیو اروں کو بلند کر نے خار دار تاریں لگا نے۔
سی سی ٹی وی کیمر وں کی تنصیب ، آہنی بیر ئیر ، گیٹ پر میٹل ڈیڈیکٹر کے ساتھ گا ر ڈ کی تعینا تی ، سکو لو ں میں بچوں کو لیکچر دینے و دیگر امو ر کا جا ئزہ لیا اور سکو لو ں کے سربراہان سے طلباء و طالبات کی تعداد و سیکو رٹی انتظا ما ت کے لئے اٹھا ئے گئے اقداما ت کے با رے میں بر یفنگ دی ۔ اسی طرح انہو ں نے ہد ایت کی کہ سیکو رٹی کے حوالے سے ایس او پی پر سختی سے عمل در آمد کیا جا ئے اور سکو لو ں کے دستیاب وسائل کے مطا بق تما م ضر وری اقداما ت عمل میں لائے جائیں۔