لیہ (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر لیہ لبنیٰ نذیر سرکا ری واجبا ت کی وصولی کے جا ئزہ اور ریو نیو ریکا رڈ کی پڑتا ل کے لئے ضلع بھر کا دورہ کریں گی پر وگرام کے مطا بق اے ڈی سی 13فروری کو یو نین کو نسل نواں کو ٹ میں قانو نگو حلقہ نواں کو ٹ کے ریو نیو ریکارڈ کی پڑتا ل اور سرکا ری واجبا ت کی وصولی جا ئزہ لیں گی اسی طرح 17فروری کو یو نین کونسل لو ہانچ نشیب میں قانو نگو حلقہ لو ہا نچ نشیب ، 20فروری کو داسو ریسٹ ہا ؤس میں قانو نگو حلقہ فتح پور ، 24فروری کو یو نین کو نسل مر ہا ن میں قانو نگو حلقہ مر ہا ن کے ریو نیو ریکا رڈ کی پڑتا ل کے علا وہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنروں اور ریو نیو افسران سے سرکاری واجبا ت کی وصولی کے اہداف اور وصولی کے با رے میں اجلاسوں کی صدارت کر یں گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ (نامہ نگار) صارفین کو اشیا ء خو رد نو ش ، سبز یا ں ، پھل ، کھا دیں ، زرعی ادویا ت ، پیٹرولیم مصنوعات کی مقررہ نرخو ں پر فراہمی اور نئے مقرر کر دہ کر ایو ں کے اطلاق کا جا ئزہ لینے کے لئے ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد کی ہد ایت پر خصوصی چیکنگ کا سلسلہ جا ری ہے اور اووچارجنگ کے مرتکب دوکا نداروں پر ہزاروں روپے جر ما نہ عائد کیا جا نا اس سلسلے کی عملی کڑی ہے یہ بات اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ نے لیہ ، کو ٹ سلطا ن کے مختلف ما رکیٹو ں کے اچانک معائنہ مو قع پر کہی ۔ معائنہ کے مو قع پر ریا ض حسین کریا نہ ، اعوان سپر سٹور ، بلو چ کر یا نہ سٹور ، ارشد سپر سٹور اوور چارجنگ کے مرتکب پا ئے گئے جن پر جر ما نہ عائد کیا گیا اور انہیں ہد ایت کی گئی کہ وہ نر خ نا مے نما یا ں جگہو ں پر آویزاں کر نے کے ساتھ ساتھ مقررہ نر خو ں پر ہی کیچن ایٹمز کی فروخت کو یقینی بنا ئیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ (نامہ نگار) ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد کی شہر یو ں کو صاف ستھرے ما حو ل کی فراہمی کی ہد ایات کی روشنی میں ٹی ایم اے لیہ ہفتہ صفائی منا رہی ہے اور تما م عملہ صفائی گینگ کی شکل میں کا م کر رہا ہے یہ با ت ٹی ایم او لیہ محمد انور بیگ نے ہفتہ صفائی کے بارے میں بتا تے ہو ئے کہی۔انہو ںنے کہا کہ لیہ سٹی کو مختلف سیکٹر میںتقسیم کر رہے سیو ریج ، گلیو ں ،سڑکا ت کی صفائی ، مین ہو ل کی درستگی ، سیور لینوں کو چالو کر نے اور کو ڑا کرکٹ اٹھا نے کے لئے ریڑھیو ں ، ٹریکٹر ٹرالیو ں و دیگر مشینری کو استعما ل میں لا کر بھر پور کا م کیا جا رہا ہے ۔جس کا بنیا دی مقصد شہر یو ںکو ٹی ایم اے کی بہتر سروسز کے ذریعے صاف ستھرے ما حو ل کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ اس مو قع پر سما جی ورکر مبشر با جو ہ نے ٹی ایم اے کے اقدام کو سراہا اور محلہ عید گا ہ میں اپنی نگرانی میں صفائی عملے کے ساتھ کا م کا جائزہ لیتے ہو ئے صفائی کے ضمن میں مختلف تجا ویز دیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ (نامہ نگار)ضلع حکو مت لیہ کے تمام ادارے 1122کے ساتھ با ہمی رابطے و تعاون کو فروغ دے کر سیفٹی یئر 2105ء کو کا میا ب بنا کر ضلع کے سکو لو ں ، سرکا ری اداروں و دیگر علا قوں کو کسی قسم کے آفات سے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام تر توانائیاں سرف کی جا ئیں گی یہ با ت ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد نے ریسکیو 1122کے زیر اہتمام سیفٹی یئر 2015آگا ہی پروگرامز کے افتتا ح کے موقع پر کہی ، ڈی سی او لیہ کی ریسکیو 1122آمد پر جوانوں سے سلا می پیش کی ۔ اس مو قع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر محمد تسلیم نے سیفٹی ایئر 2015منا نے کے اغراض و مقاصد ، شیڈول و پراجیکٹ کی تفصیل سے آگا ہ کیا ، ریجنل آفیسر آر ڈی پی آئی محمد سلیم دانش نے سیفٹی یئر کے دوران غیر سرکا ری تنظیمو ں کی معاونت کے بارے میں آگا ہی دی ، ڈسٹرکٹ سیفٹی آفیسر محمد عنا یت بلو چ نے بریفنگ کے دوران بتا یا کہ ریسکیو 1122کے تحت امسال 2015کو سیفٹی یئر قرارد یا گیا ہے جس کے دوران سکو ل سیفٹی پر وگرام کے تحت ہنگا می حا لا ت سے نمٹنے ، انخلا ء کے لئے طلبا ء و طا لبا ت اور اساتذہ کو آگا ہی دی جا ئے گی اور مو ک ایکسرسائز کر ائے جا ئیں گے اسی طرح تحصیل اور یونین کو نسل لیو ل پر کیمو نٹی ایمر جنسی ریسپانس ٹیمیں تر تیب دے کر ایڈوانس کو رس کر ائے جا ئیں گے تا کہ ان کی صلا حیتیوں میں اضا فہ کر کے شہر یو ں کو کسی قسم کی ایمر جنسی کے دوران زیا دہ سے زیا دہ ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔پو رے سال کے دوران اور انٹر نیشنل ڈیز کے مو قع پر سیمینار و ریلیا ں بھی ہو ں گی ۔ بعد ازاں ڈی سی ا ولیہ نے اس سلسلہ میں تحصیل لیہ کی پہلی ترتیب دی جا نے والی رضا کا روں کی خصوصی ٹیم میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے۔