لیہ (نامہ نگار) ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلشنز رانا اعجاز محمود نے کہا ہے کہ شعراء اور ادبا ء حرمت حرف کے محا فظ ہیں اور اپنے تخلیقی وجدان کی آبیاری سے علم و فن ، شعور آگہی کے صوتوں کو جلا بخش آفاقی ، تہذیبی اقدار کے صورت گر ہیں اور اس سلسلہ میں حکو مت پنجا ب نا مور و مستحق شعراء کی ما لی اعانت کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے یہ بات انہو ںنے اپنے آفس میں رائیٹر ویلفیئر فنڈز سے معروف شاعر سلیم اختر ندیم کو ما لی اعانت کا چیک دینے کے موقع پر کہی ۔ رانا اعجاز محمو د نے کہا کہ سلیم اختر ندیم رو با صدی سے اپنے شعری سرما ئے سے ہما رے تہذیبی ورثے کو نئی جہتیں اور نئے اسلو ب سے ما لا ما ل کر رہے ہیں اور حکو مت پنجا ب نے اپنی ادبی خد ما ت کے اعتراف کے طور پر انہیں ما لی اعانت سے نواز اہے اس موقع پر سلیم اختر ندیم نے وزیر اعلیٰ پنجا ب میا ں محمد شہبا ز شریف کی ادب پر وری اور تخلیق کا ر وں کی ما لی اعانت کے لئے ان کی فراغ دلانہ پا لیسیوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ میں سہ روزہ پو لیو مہم کے دوران 290970 پا نچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پو لیو سے بچاؤ اور وٹا من اے کے قطرے پلا نے کے لئے 760خصوصی ٹیمیں اپنی خد ما ت قومی جذبہ سے سر شار ہو کر سر انجا م دیں ۔تا کہ ضلع لیہ کے پو لیو فری اعزاز کو بر قرار رکھا جا سکے یہ بات ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد نے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل لیہ میں پو لیو مہم کے افتتا ح کے مو قع پر کہی ۔ اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر احمد حسن نے بریفنگ دی ، قبل ازیں ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد ، ای ڈی او صحت ڈاکٹر احمد حسن ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر خا لدنعیم ، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر سجاد لنگا ہ، نما ئندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر یا سر بلو چ ،ڈاکٹر عتیق الرحمن خان ، محمد حنیف محسن ، ڈی ایس وی ظفر عباس نے بچوںکو قطرے پلا کر مہم کا افتتا ح کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ (نامہ نگار) تین روزہ پو لیو مہم کی کا میا بی کا انحصار پو لیو ٹیمو ں کی مو ثر کا رکردگی پر منحصر ہے اس لیے طے پر کر دہ شیڈول کے مطابق مزید محنت او رلگن سے خد ما ت سر انجا م دے کر اہداف کے حصول کو یقینی بنا ئیں یہ بات ڈی او ایچ لیہ ڈاکٹر ضیا ء الحسن نے پو لیو مہم کے پہلے روز یو نین کو نسل 172ٹی ڈی اے و لدھا نہ یو نین کو نسل کے مختلف علا قوں میں پو لیو ٹیمو ں کی کا رکردگی کی ما نیٹر نگ کے مو قع پر کہی ۔ اس مو قع پر ڈی ڈی او ایچ لیہ ڈاکٹر غلام ہاشم نے بتا یا کہ تحصیل لیہ کے 156886 پا نچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پو لیو سے بچاؤ و وٹامن اے کے قطرے پلا نے کے لئے 391 خصوصی ٹیمیں کا م کر رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ (نامہ نگار) ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد نے کہا ہے کہ ضلع لیہ کے 18لا کھ شہر یو ں کو جد ید اور معیا ری طبی سہو لتو ں کی فراہمی کے لئے ہیلتھ انفراسٹیکچر کو جد ید خطو ط پر استوار کر نے کے سلسلہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتا ل لیہ میں 7کر وڑ روپے کی لا گت سے ترقیا تی منصوبے جبکہ ڈیڑھ کر وڑ روپے کی لا گت سے 16بنیا دی مر اکز صحت کی بہتر سروس ڈلیو ری کے لئے تر قیا تی منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں یہ بات انہو ں نے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل لیہ کی ایمر جنسی کے اچانک معائنہ کے مو قع پر کہی ، ای ڈی او صحت ڈاکٹر احمد حسن ، ایم ایس ڈاکٹرخا لد نعیم ہمر اہ تھے ۔ ڈی سی او لیہ نے ایمر جنسی میں ڈسپنسری ، ای سی جی ، ایکسرے ،لیبا رٹری کے معائنہ کے علا وہ زنا نہ و مردانہ وارڈز کا معائنہ کیا معائنہ کے دوران ایمر جنسی میں آئے مریضوں سے ادویا ت کی فراہمی و ڈاکٹرز کی سروسز کے با رے میں معلو ما ت حاصل کیں اسی طرح وارڈ میں مردو خواتین مریضوں سے ہسپتا ل کی جا نب سے فراہم کر دہ سہو لیا ت ، ڈاکٹر ز کے معائنے و دیگر طبی سہو لیا ت کی فراہمی کے بارے میں دریا فت کیا ، جس پر مریضوں و ان کے ساتھ آئے ہو ئے تیما رداروں نے اطمینان کا اظہار کیا ، ایم ایس ڈاکٹر خا لد نعیم نے ڈیو ٹی روسٹر کے مطا بق ڈاکٹر ز کی حاضری، ادویا ت کی فراہمی ، آلا ت جراحی کی مو جو دگی ،آکیسجن سلنڈرز کی فراہمی ایسے امور کے با رے میں بریفنگ دی ، ڈی سی او لیہ نے آلا ت جراحی ، آکیسجن سلنڈرز کا بھی معائنہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ (نامہ نگار)ضلع لیہ میں کا شتکا روں کو معیا ری زرعی ادویا ت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈیلرز کو نئے لا ئسنس و تجد ید لا ئسنس کی فراہمی و ٹریننگ پر وگرام کا شیڈول مرتب کر لیا گیا ہے جس کے تحت ٹریننگ کا آغاز یکم اپریل سے کیا جا ئے گا یہ بات اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت پیسٹ وارننگ لیہ اعجاز احمد نے ڈیلرز سے کہی ۔ اعجاز احمد نے کہا ہے کہ نئے لا ئسنس کے اجراء و تجدید لا ئسنس زرعی ادویا ت کے سلسلہ میں متعلقہ افراد 31ما رچ تک درخواستیں دے سکتے ہیں جن کی ٹریننگ کا آغاز یکم اپریل کو برائے نئے لا ئسنس جبکہ 13اپریل سے تجدید لا ئسنس ہو لڈرز کی ٹریننگ سیشن کروائی جا ئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ (نامہ نگار)صدر سرکل لیہ میں نیشنل ایکشن پلا ن کے ضمن میں وضع شدہ قوانین کما حقہ عمل در آمد شروع کر دیا گیا تھا نہ سٹی لیہ میں کر ایہ پر مکان دینے کے بارے میں اطلاع فراہم نہ کر نے پر مقدمہ درج علا قہ مجسٹریٹ کو چالا ن پیش کر دیا گیا ۔ عدالت مجا ز نے دس دس ہزار روپے جرما نہ عائد کردیا نئے قوانین پر سختی سے عملد رآمد ہو گا یہ بات ڈی ایس پی محمد ظفر بزدار نے تھا نہ سٹی میں ما لک مکا نوں کے وفد سے بات کر تے ہو ئے کہی ۔ ایس ایچ او سٹی وسیم اکبر بخاری مو جو دتھے ۔ ڈی ایس پی صدر محمد ظفر بزدار نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلا ن کے ضمن میں نئے وضع شدہ قوانین پر صدر سرکل لیہ میں کما حقہ عملد رآمد شروع کر ایا گیا ہے اس سلسلہ میں چیکنگ کے دوران محمد طا رق ما لک مکا ن نے صاحبزادہ کو مکان کر ایہ پر دے رکھا تھا جس کی با بت اطلاع مقامی تھا نہ کو فراہم نہ کر نے کی پا داش میں مقدمہ نمبر128/15تھا نہ سٹی میں درج کر کے ما لک و کر ایہ دار کو گرفتار کر کے چالا ن کے ہمر اہ عدالت مجا ز میں پیش کیا گیا جس پر عدالت مجاز نے ما لک و کرایہ دار کو دس دس ہزارروپے فی کس جر ما نہ عائد کیا ہے ۔ ڈی ایس پی نے ہدایت کی ہے کہ جملہ ایس ایچ او سرکل صدر اپنے اپنے علا قہ میں ہو ٹلو ں ، سرائے ، پر اپرٹی ڈیلر، کر ایہ داروں کی اطلاع دیں ، کو ئی بھی با اثر شخص اگر ان قوانین کی زد میں آتا ہے تو اس کے مرتبہ اور حیثیت کے قطع نظر قانو نی کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے۔