لیہ (نامہ نگار) ڈی سی او لیہ و ایڈ منسٹریٹر ضلع حکومت رانا گلزار احمد نے ضلع لیہ میں ایس ایس سی سالا نہ امتحان 2015ء کے مو قع پر ضا بطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ضلع بھر کی ریو نیو حدود میں قائم امتحا نی مراکز کی سو گز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پا بندی عائد کر دی ہے یہ حکم فوری طور پر نا فذ العمل ہو کر امتحا نا ت کے اختتا م تک مو ثر رہے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ (نامہ نگار) ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد نے کہا ہے کہ ضلع لیہ کے 18لا کھ شہر یو ں کو صحت ، تعلیم و سما جی بھلا ئی کے لئے تمام ترقیاتی منصوبے بر وقت مکمل کر نے کے علا وہ وزیر اعلیٰ پنجا ب ایجو کیشنل روڈ میپ و ہیلتھ سہو لیا ت کی فراہمی کے تمام اہداف کے حصول کو ممکن بنا نے کے لئے تمام تر توانائیاں بر وئے کا ر لا ئی جا ئیں یہ با ت انہو ں نے روزانہ کی بنیا د پر سرکا ری محکمو ں کی کا ر کر دگی کے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اجلاس میں ای ڈی اوز و ڈسٹرکٹ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اساتذہ و طلبا ء و طا لبات کی حاضر ی ، تعلیمی اداروں میں فرنیچر کی فراہمی ، آئی ٹی لیب کے قیا م ، بجلی کی فراہمی ، عدم دستیاب تعلیمی سہو لیا ت کی فراہمی کے منصوبو ں ، بنیا دی مراکز صحت میں تعمیر و مر مت کے منصوبے ، اوزان و پیما ئش کی چیکنگ ، آگ بجھا نے والے آلا ت کی تنصیب ، شہر ی علا قوں میں صحت وصفائی ،نکا سی آب ، سٹریٹ لا ئٹس و دیگر مختلف امور کے با رے میں تفصیلی غو ر و خوص کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈی سی او لیہ نے ہد ایت کی کہ دفاتر میں آنے والے شہر یو ں کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنا یا جا ئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ میں12روزہ کا رپٹ ویکسین مہم کے دوران 28لا کھ 15ہزار چھو ٹے بڑے جا نوروں و دیسی مر غیو ں کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کر نے کے لئے ضلع کے 760دیہا توں میں 390افراد پر مشتمل خصوصی ٹیمو ں نے کا م کر تے ہو ئے 96فیصد بڑے ، 86فیصد چھوٹے جا نوروں اور 85فیصد مر غیو ں کو حفاظی ٹیکے لگا نے کا کا م مکمل کر لیا اور رہ جا نے والے جا نوروں کے لئے مزید ٹیمیں تشکیل دے کر کام کیا جا رہا ہے یہ با ت ڈسٹرکٹ لا ئیو سٹا ک آفیسر لیہ نے چوبا رہ ، شیر گڑھ ، نواں کو ٹ و پہا ڑ پور کے علا قوں میں رہ جا نے والے جا نوروں کو ویکسی نیشن کے جا ئزہ کے موقع پر کہی ۔ ڈی ایل او نے متعلقہ ٹیمو ں کو ہدایت کی کہ جس طرح انہو ںنے محنت ، لگن سے خد ما ت سرانجا م دیتے ہو ئے یہ اہداف حاصل کیے ہیں اسی جذبے سے رہ جا نے والے جا نوروں کی ویکسی نیشن کا عمل بھی مکمل کر ائیں تا کہ سو فیصد اہداف کو یقینی بنا کر قیمتی مو یشیوں کو وبا ئی امراض سے محفوظ بنا یا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ (نامہ نگار) یو م پاکستان کے حوالے سے تقریبا ت کے سلسلہ میں لیہ آرٹ اکیڈمی لیہ کے تحت ایک تقریب منعقد ہو ئی جس کی صدارت چیئر مین ملک سلیم اختر جو نی نے کی تقریب میں شہداء تحریک آزادی کو شاندار خراج عقیدت پیش کر نے کے علا وہ مفکر پاکستان حضرت علا مہ اقبال کے دو قومی نظریہ کے فلسفہ پر روشنی ڈالی گئی تقریب میں ملی نغمے و محفل مشاعرہ کی نشست بھی ہو ئی تقریب میں لیہ آرٹ اکیڈمی لیہ سر پرست اعلیٰ راول بلو چ ، اعجاز وڑائچ ، قاضی ظفر اقبال ، سہیل کو ڈو ، اعجاز الٰہی میلوانہ ،دلدار بلوچ ، قاضی عامر ، اشرف قیصر ، رانا عمیر ، ود یگر ممبر ان لیہ آرٹ اکیڈمی لیہ نے شرکت کی۔