لیہ + کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حکومت جنوبی پنجاب کا استحصال ختم کرے۔ بجٹ 2015 ء کا اس وقت تک حصہ نہیں بنیں گے جب تک ہمیں بجٹ 2013-14 کا حساب نہیں دیا جائے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کسانوں ، مزدوروں اور عام آدمی کی جماعت ہے۔ اسے ختم کرنے کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنما پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سردار شہاب الدین خان سیہڑ نے گزشتہ روز صحافیوں سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور رلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ ضلع بھر کے ہسپتالوں کو برا حال ہے۔ گزشتہ 8 ماہ سے ہیپاٹائٹس کی ویکسن موجود نہیں۔ 200 افراد کیلئے ویکسن منظور کروائی ہے جو کہ اگلے ہفتے تک دستاب ہوگی۔ اس طرح شوگر سس فنڈز کے 11 کروڑ روپے منظور کروائے۔ پنجاب کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کیلئے کل 263 ارب کے بجٹ میں سے جنوبی پنجاب کو 48 ارب روپے دیئے گئے۔ جس میں ملتان کی میٹرو بس بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 سال کے دوران جنوبی پنجاب خصوصاً ضلع لیہ کیلئے کوئی میگا پروجیکٹ پر کام نہیں ہوا ہے۔ لاہور اورینج لائن ٹرین اور GT روڈ پر جنوبی پنجاب کا بجٹ خرچ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کو جنوبی پنجاب کے وسائل پر کسی صورت قابض نہیں ہونے دیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ جنوبی پنجاب کو انتظامی بنیادوں پر صوبہ بننا چاہیئے۔ جس میں بسنے والے اردو، سرائیکی ، بلوچی ، پنجابی تمام لوگوں کو فائدہ ہو گا۔ لیہ ، تونسہ پل اور بہادر کیمپس کیلئے کوئی بجٹ نہیں رکھا جا رہا۔ 98 ارب روپے جنوبی پنجاب کیلئے مختص کیئے گئے تھے جن میں سے 17 ارب روپے خرچ ہوئے اور باقی لاہور منگوا لیئے گئے۔ جو کہ جنوبی پنجاب کے ساتھ بہت بڑا استحصال ہے۔ پیپلز پارٹی پنجاب اسمبلی کے 2015 کے بجٹ کا اس وقت تک حصہ نہیں بنے گی جب تک ہمیں 2013-14 کے بجٹ کا حساب نہیں دیا جاتا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ + کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) کریسنٹ ہیومن رائٹس ڈیولپمنٹ آرگنائزشن کے ضلع صدر ملک روشن ضمیر اتلیرہ نے کہا کہ ضلعی حکومت کی جانب سے ہفتہ صفائی مہم حوصلہ افزاء ہے۔ صفای نصف ایمان ہے۔ ہمیں اپنی صفائی کے ساتھ گھر ، محلے اور علاقہ کی صفائی کی خاص خیال رکھنا چاہیئے اور اچھے معاشرے کے قیام کیلئے تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ صفائی کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے ماحولیات کو صاف رکھنے کیلئے درخت لگانے کو سخت ضرورت قرار دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ + کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ٹی ایم اے سینما روڈ تا لالہ زار چوک پر پائپ نسب کر کے بھاری ٹریفک کا راستہ بند کرے۔ روڈ پر بچوں کے سکول ہیں۔ واپڈا کی تاریں بھاری ٹریفک کی وجہ سے ٹوٹ جاتی ہیں جس سے کسی وقت بھی کوئی جانی نقصان ہو سکتا ہے۔ یہ بات حاجی منظور حسین خان اور وارڈ نمبر 5 کے دیگر عوام نے ایڈ منسٹریٹر بلدیہ کو دی گئی ایک درخواست میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس گلی میں پرائیویٹ سکول موجود ہیں جس میں ہزاروں طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ یہاں سے بھاری ٹریفک گزرنے پر ناصرف گلی بند ہو جاتی ہے بلکہ اوپر سے گزرنے والی واپڈا کی تاریں ٹوٹ جاتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھاری ٹریفک کو روکنے کیلئے گلی میں پائب نسب کیئے جائیں۔