لیہ کی خبریں 08/01/2015

لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ میں حکومتی ہدایات کی روشنی میں سپیشل ایجوکیشن اداروں کی سیکورٹی کے لئے تمام ضر وری اقدامات، چار دیو اری اونچی کرنے، خار دار تار لگا نے، بیرئیر کی تنصیب اور سیکورٹی گارڈ کی تعیناتی و ٹریننگ ایسے امور مکمل کیے جا رہے ہیں اور پر نسپلز و ہیڈ مسٹریس اداروں کی سیکو رٹی کے لئے تمام ممکنہ اقداما ت بروئے کار لا ئیں یہ با ت ای ڈی او کمیو نٹی ڈویلپمنٹ محمد شاہد رانا نے سپیشل ایجو کیشن اداروں میں سیکو رٹی انتظا ما ت کے حوالے سے پر نسپلز و ہیڈ مسٹر یس کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اجلا س میں خا لد ولید انچار ج سلو لر نر سکو ل ، مرید حسین ، شگفتہ پروین انچارج سپیشل ایجو کیشن لیہ و کر وڑ و چوبا رہ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سپیشل ایجو کیشن اداروں کے نمائندگا ن نے بتا یا کہ سپیشل ایجو کیشن ادارے لیہ ، کر وڑ و چوبا رہ میں 482سے زائد طلبا ء و طا لبا ت تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن کی سیکو رٹی کے لئے دستیاب وسائل کے مطا بق عمل در آمد کیا جا رہا ہے اجلاس میں ای ڈی او سی ڈی نے ہد ایت کی کہ حکو متی ہد ایا ت کی روشنی میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا نے ، آئرن بیر ئیر کی تنصیب اور دیو اروں پر خا ر دار تا ر لگانے کے لئے اقداما ت جلد از جلد عمل میں لا ئے جا ئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ میں صارفین کو مقررہ نر خو ں پر اشیا ء ضر وریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد کی ہدا یت پر مربو ط وجا مع بنیا دوں پر چیکنگ کا عمل روزانہ کی بنیا د پر جا ری ہے اور اوورچارجنگ کے مرتکب 9کھا د ڈیلر ، 4سبزی فروش اور ایک پیٹرول پمپ ما لک کو مجمو عی طو ر 50ہزار روپے سے زائد جر ما نہ عائد کیا جا نا اسی سلسلہ کی کڑی ہے یہ با ت ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو نے چوک اعظم ، قاضی آباد اور فتح پور کے مختلف مقاما ت پر کھا د ڈیلر ، آئل ایجنسیوں ، پیٹرول پمپس اور ما رکیٹو ں کے اچانک معائنہ کے مو قع پر کہی ۔ای ڈی او زراعت نے کھاد ڈیلر کو ہد ایت کی کہ وہ تمام اقسام کی کھا دوں کے نرخ نما یا ں جگہو ں پر آویزاں کر یں اور سٹا ک رجسٹر کو اپ ڈیٹ رکھیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ (نامہ نگار) گراں فروشی کے خلا ف خصوصی مہم کے دوران سینئر وینٹرنری آفیسر و پرائس کنٹر ول مجسٹریٹ ڈاکٹر اعجاز الٰہی جکھڑ نے گو شت ما رکیٹو ں کا اچانک معائنہ کیا اور گو شت فروشوں کو معیا ری کو یقینی بنا نے ، جا لیا ں لگا نے اور بغیر تصدیق شدہ گو شت فروخت کر نے سے اجتنا ب کی ہد ایت کی اس مو قع انہو ںنے قصابو ں ، غلام شبیر ، محمد وقاص اور ذوالفقار علی کو بغیر تصدیق شدہ گو شت فروخت کر نے پر ان کے خلا ف چالا ن مرتب کر کے متعلقہ عدالت کو بھجو ادئیے ہیں اس مو قع پر انہو ں نے قصابو ںکو ہدایت کی کہ غیر معیا ری گو شت اور اوورچارجنگ ہر گز برداشت نہ کی جا ئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ ( نامہ نگار ) منشیات نہ صرف ناسور ہے بلکہ انسانی معاشرے کے لئے تباہی کا باعث ہے۔منشیات سے پاک معاشرہ خوشحالی کی ضمانت ہے صرف پولیس ہی نہیں بلکہ معاشرے کو منشیات کی وباء سے محفوظ رکھنے کی ذمہ داری ہم سب پر عائدہوتی ہے یہ بات ڈی پی او لیہ غازی محمد صلاح الدین نے منشیات فروشوں کے خلاف ضلعی پولیس کی طرف سے گزشتہ سال کی گئی کاروائی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہی انھوںنے کہاکہ منشیات کی عفریت نے معاشرے کو بری طرح گھیررکھاہے اورپورامعاشرہ اس کی تباہیوں کا شکارہے جس سے نمٹنے کیلئے لیہ پولیس تمام دستیا ب وسائل بروئے کارلارہی ہے انھوں نے کہا کہ منشیات فروش سما ج دشمن عناصر ہیں جن کے اس مکروہ دھندے کو ختم کرنے کا عزم کیاہواہے اوراسی عزم کے تحت کاروائی کرتے ہوئے لیہ پولیس نے گزشتہ 12 ماہ میں منشیات کے343مقدمات درج کر کے ،787بوتلیں شراب،2383لیٹر شراب،9212کپیاں شراب،31شاپر،6271لیٹرلہن،35ڈرم لہن ،35 بھٹیاں شراب، 59.782کلوگرام چرس ،7.737کلوگرام ہیروئن ،1.15کلوگرام افیون،142کلوگرام بھنگ برآمد کر کے ملزمان کو چالان عدالت کیا گیااور اسکے ساتھ ساتھ عوام کو منشیات کی تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہی دینے کے لئے بھی اقدامات کیے گئے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپناکردار اداکریں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی میں پولیس سے تعاون کرتے ہوئے ملزمان کی نشاندہی کریں ،مخبران کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Layyah News Picture

Layyah News Picture

Layyah News Picture

Layyah News Picture