لیہ کی خبریں 21/04/2015

لیہ (نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) وملی یکجہتی کونسل کے صدرڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر ،سینئر نائب صدر پیرناصر جمیل ہاشمی،سیکریٹری جنرل پیر سید محفوظ شاہ مشہدی ،مرکزی سیکریٹری اطلاعات محمد خان لغاری ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل شبیر ابوطالب ، مرکزی میڈیا کوآرڈینٹرڈاکٹر محمد یونس دانش ،سیکریٹری تنظیمی امور سید صفدر شاہ گیلانی نے اپنے مشترکہ بیان میں چینی صدر شن چن پنگ کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جس طرح ماضی میں چین نے پاکستان کی ہر طرح سے مدد کی اور ہرمشکل، کڑے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے آئندہ بھی چین اورپاکستان ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے اس سلسلے کو مزید وسعت دیں گے اور چین نے جس طرح شاہراہ قراقرم بنانے میں پاکستان کی مدد کی پاکستان کو توانائی کے بحران سے نجات دلانے میں بھی ممدو معاون ثابت ہو گاانہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ، سمندر سے گہری،چٹان سے مضبوط، شہید سے زیادہ میٹھی ہے چین اور پاکستان کی دوستی لازوال رشتے میں بندھی ہوئی ہے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان احترام کاعظیم رشتہ قائم ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہورہا ہے دونوں ملکو ںکے عوام نے ہمیشہ اخوت اور بھائی چارے کے اس لازوال رشتے کو مضبوط سے مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان (نورانی )چینی صدرکی پاکستان آمد کا خیرمقد کرتی ہے اور چینی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے کہ دونوں ملکوںکے عوام ملکرخطے کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے بھرپور کردار اداکریں گے انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان 45ارب ڈالر کے51منصوبوںپر دستخط اس بات کا بین ثبوت ہے کہ چین پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کردار ادا کرناچاہئے پاکستانی معیشت اور ملک کو دھشت گردی کی آگ سے بچانے کیلئے چین نے جس تعاون کا یقین دلایا ہے قوی امید ہے کہ چین پاکستان کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے بھرپور تعان کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ کے 3650 سے زائد پنشنر ز کو پنشن کی وصولی کے لئے آن لا ئن سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ہے تا کہ پنشنر ز سہو لت کے ساتھ اپنے اپنے علا قوں کے نزدیکی بینکوں سے پنشن وصول کر سکیں یہ با ت ڈسٹرکٹ اکا ؤنٹس آفیسر لیہ عبد الستار خا لد نے پنشنرز کے خصوصی کا ؤنٹر کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔انہو ںنے آن لا ئن کر نے والے اہلکا روں کو ہدایت کی کہ وہ پنشنر ز کے کھاتوں کو آن لا ئن سسٹم میں لا نے کا عمل تیزی سے مکمل کریں تا کہ پنشنر ز با آسانی اپنے بینک اکا ؤنٹ کے ذریعے پنشن کے حصول کو ممکن بنا سکیں ۔اس موقع پر انہو ںنے آئے ہو ئے پنشنر ز سے کہا کہ وہ اپنے کا غذات کی جلد تکمیل کے لئے متعلقہ کا ؤنٹر سے تعاون کے ذریعے آن لا ئن سسٹم کے تحت پنشن کے حصول کو ممکن بنا سکتے ہیں ۔اس موقع پر متعلقہ حکا م نے بتا یا کہ ضلع لیہ میں 80 فیصد سے زائد پنشنرز کے کھا تے آن لا ئن کیے جا چکے ہیں۔ اور اس وقت ضلع لیہ میں تقریبا ً 4750 پنشنر ز رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 3650 کو آن لا ئن سسٹم میں لا یا جا چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ (نامہ نگار) ڈی سی او لیہ و ایڈ منسٹر یٹر ضلع حکومت لیہ رانا گلزار احمد نے ضلع بھر کی ریو نیو حدود میں ضا بطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت فصل ربیع ما لکا ن یا ان کے مجا ز نما ئندے کو مستاجری کا طے کر دہ با قاعدہ حصہ دے کر کھیلا نو ں سے اٹھا نے پر پا بندی عائد کر دی ہے ۔ یہ حکم فوری طور پر نا فذ العمل ہو کر دو دن کے لئے مو ثر رہے گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ (نامہ نگار) ڈی سی او لیہ رانا گلزا ر احمد نے کہا ہے کہ ضلع لیہ کے 1676 سرکاری تعلیمی اداروں کے 4 ہزار سے زائد اساتذہ کو تدریس کے جد ید تصورات و طریقہ کار کے بارے میں جامع ٹریننگ کا عمل مکمل کیا گیا ہے تا کہ کو الٹی ایجو کیشن کو یقینی بنا کر مضبو ط اور پا ئیدار نا لج اکانو می کے اصول کو ممکن بنا یا جا سکے ۔ یہ با ت انہو ں نے وزیر اعلیٰ پنجا ب کو الٹی ایجو کیشن روڈ میپ کے اہداف کے حصول کے لیے اپنی نگرانی میں لیے جا نے والے سکو ل گو رنمنٹ ہا ئی منڈی ٹا ؤن میں اساتذہ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی ۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر سردار کر م حسین خان سیہڑ ، انچارج ڈی ای ٹی پر وگرام صغیر احمد خان ، ٹی آئی محمدعارف بو دلہ ، ٹی آئی منور زما ن ،ڈویژنل صدر ٹیچر یو نین ملک فاروق آرائیں ، ما سٹر ٹرینر محمد اقبال بھی مو جو د تھے ۔ اس مو قع ڈی سی ا ولیہ نے کلاس سوئم میں فرداً فرداً طا لب علمو ں سے ان کی تعلیمی کا ر کر دگی کے جا ئزہ کے لئے مختلف سوالا ت کیے ، کا پیا ں چیک کیں اور ہو م ورک کا جا ئزہ لیا اس موقع پر انہو ں نے طا لب علمو ں کو جد ید طریقہ تعلیم کے مطا بق علم کے حصول کے لئے مزید محنت و لگن سے پڑھنے کی تلقین کی ۔ انہو ں نے اساتذہ کر ام سے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجا ب کے ویژن کو قومی مشن میں ڈھا لنے کے لئے مشنر ی جذبہ سے خد مات سرانجا م دیں تا کہ اہداف کے حصول کو ممکن بنا کر طا لب علمو ں کو جد ید طریقہ تعلیم کے مطا بق تعلیمی ضروریات سے آراستہ کیا جا سکے ۔ اس موقع پر انہو ںنے ہیڈ ما سٹر کو مز ید مو ثر ما نیٹرنگ کی بھی ہد ایت کی۔

Leh News

Leh News