لیہ (نامہ نگار)ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد نے ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹو ں کو ہد ایت کی ہے کہ وہ ایل پی جی ما رکیٹنگ کمپنیوں اور ڈسٹری بیو ٹرز کے مقررہ نرخوں پر صارفین کو ایل پی جی کی فراہمی کے لئے مو ثر اقداما ت عمل میں لا ئیں ڈی سی او لیہ نے ہد ایت کی ہے کہ صارفین سے ایل پی جی کی اوورچارجنگ کے سد با ب کے لئے فوری اقداما ت عمل میں لا ئیں تا کہ پر ائس کنٹرول ایکٹ کے تحت صارفین کے معاشی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا یا جا سکے ۔یہ ہدایات انہوں نے اخباری تراشوں پر کا روائی کے سلسلہ میں جاری کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ نے پرائس کنٹرول چیکنگ کے سلسلہ میں چوک اعظم سٹی و گر د و نواح کی ما رکیٹو ں کا اچانک معائنہ کیا اور نر خ نا مے آویزاں کر نے اور اشیا ء ضر وریہ کی مقررہ نرخو ں پر فراہمی کا جا ئزہ لیا اس مو قع پر خلا ف ورزی کے مرتکب سبزی فروشوں و کریا نہ فرشوں جن میں صاحب خان ، تنو یر احمد ، سجا د احمد ، امجد اسلام وغیر ہ شامل ہیں کو اوورچارجنگ کر نے پر 73سو روپے سے زائد جر ما نہ عائد کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ (نامہ نگار) گند م کی فی ایکٹر پیدوار میں اضافہ کے لئے ہمیں جدید طریقہ کا شت اپنا تے ہو ئے نقصان دہ کیڑوں ، بیما ریو ںاور جڑی بوٹیو ں پر کنٹرول کر کے پیداوار میںا ضا فہ کو یقینی بنا نا ہو گا یہ با ت چوہدری محمد ارشاد ڈپٹی ڈائریکٹر پلا نٹ پر وٹیکشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے چک نمبر379ٹی ڈی اے تحصیل چوبا رہ میں گندم کے با رے میں منعقد ہ سیمینا ر میں کا شتکا روں سے کہی ۔انہو ںنے کہا کہ جڑی بو ٹیاں گند م کی فی ایکٹر پیداوار میں 42فیصد تک پیداوار میں کمی لا سکتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ دشمن کیڑوں اور بیما ریو ں کی آما جگا ہ بھی بنتی ہیں اس لیے ان کی تلفی از حد ضروری ہے انہو ںنے مزید کہا کہ محکمہ پلا نٹ پر وٹیکشن کے عملہ سے مشورہ کے بعد بہتر کو الٹی کی زرعی ادویا ت کا استعما ل کیا جا ئے ۔ سیمینا ر میں سید سلیما ن شاہ زراعت آفیسر پلا نٹ پر وٹیکشن چوبا رہ ، تصد ق حسین و اظہر حسین نے بھی کا شتکا روں کو جڑی بو ٹیو ں کے خا تمے کے با رے میں آگا ہی دی۔