لیہ (ایم آر ملک سے) لیہ کے دیہی عوام کا استحصال ،ووکیشنل دستکاری سکول کو پسماندہ علاقے سے شفٹ کرنے کی سازش ،عوام سراپا احتجاج تفصیل کے مطابق لیہ شہر کے پسماندہ محلہ شاہ اشرف بغدادی اور ملحقہ دیہی علاقہ موضع لوہانچ نشیب کی کثیر آبادی عرصہ دراز سے ووکیشنل دستکاری سکول جیسی سہولت سے محروم ہے۔
جس کی بنا پر علاقائی خواتین کے اس گمبھیر مسئلہ کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقائی عوام نے اس مسئلہ کو اقتدار کے ایوانوں میں اُٹھایا جس کی بنا پر ووکشنل دستکاری سکول کی بلڈنگ کا انتخاب وارڈ نمبر 14 محلہ شاہ اشرف نزد گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول لیہ (سٹی) میں کیا گیا اور لیز ایگرمنٹ دفتر ہذا کا لیٹر نمبر PBM/LY/2014/1207 مورخہ 09-01-2015 کے تحت اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب کو بھیجوا یا گیا متذکرہ بلڈنگ کا انتخاب محض اس لئے کیا گیا کہ مذکورہ علاقہ کی بچیوں کے اس اہم مسئلہ کا حل مد نظر تھا علاوہ ازیں اس کا مقصد یہ بھی تھا کہ ٹرینز کی تعداد پوری ہو اور یہ ادارہ مستقبل میں کامیابی سے ہمکنار ہو۔
اس کے ساتھ انسٹر کڑ انچارج ووکیشنل دستکار ی سکول (کروڑ) کو تحریر ی طور پرہدایات کی گئیں کہ وہ اپنا سامان مشینری ، فرنیچر وغیرہ فوری طورپر درج بالا بلڈنگ میں شفٹ کریں ۔ نیز اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوکر اپنے فرائض بطریقِ احسن ادا کریں ۔ مگرانسٹرکٹر انچارج اپنی ہٹ دھرمی کی بنا پر طویل فاصلہ کو بنیاد بناتے ہوئے بلڈنگ میں شفٹ نہ ہوئیں اور کروڑمیں ہی بیٹھیں رہیں اور مختلف حیلے بہانے بنائے کہ بلڈنگ جنرل بس اسٹینڈ لیہ دور ہے ۔ صورتحال سے ڈائریکٹرپنجاب کو مطلع کیا گیا ساتھ ہی تحریر ی طورپر مذکورہ انسٹرکٹر کو وارننگ بھی دی گئی کہ آپ فوراً اپنی تجویز کردہ بلڈنگ میں سامان ، فرنیچر ، مشینری وغیرہ شفٹ کریںاور اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوکر رپورٹ کریں۔
لیکن اس کے باوجود انسٹر کٹر انچارج نے عمل نہ کیا ۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا ۔ جس پر اُنہوں نے ہدایت کی کہ ووکیشنل دستکا ری سکول کروڑ جا کر ٹیلی فون پر رپورٹ کی جائے ۔ حکم کی تعمیل کر تے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر پاکستان بیت المال لیہ نے ووکیشنل دستکاری کروڑ بلڈنگ میں پہنچ کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب کو ٹیلی فون پر رپورٹ کی کہ Female سٹاف موجود ہے مگر ٹرینز موجود نہ ہیں اور اپنے موبائل پراسسٹنٹ ڈائریکٹر سے انسٹر کٹر انچارج کی بات کروائی ۔اُسی دن انسٹرکڑ انچارج نے سامان ، فرنیچر ، مشینری وغیر ہ محلہ عیدگا ہ لیہ(سٹی) بلڈنگ میں شفٹ کیا اور شام کو 6:00 بجے واپس کروڑ بلڈنگ میں شفٹ کر دیا۔
اس سلسلہ میں انسٹرکٹر انچارج سے جب ڈسٹرکٹ آفیسر بیت المال نے پوچھا کہ آپ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی ہدایت کے باوجود سامان لیہ سے کروڑ کیوں شفٹ کیا ہے توانچارج انسٹرکٹر کا جواب تھا کہ مَیں خود ڈائریکٹر سے بات کر لوں گی۔علاقائی لوگوں کی کثیر تعداد نے مذکورہ انسٹرکٹر کی ہٹ دھرمی اور سامان دوبارہ کروڑ شفٹ کرنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹراُس کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے سروس سے برخاست کریں