لیہ: سجادہ نشین دربارعالیہ پیرسواگ شریف صاحبزادہ خواجہ محمدحسن سواگ اور ممتازعالم دین علامہ غلام حسین سرمد رحمہ اللہ علیہم کی وفات پرسرپرست جماعت اہلسنت ضلع لیہ مفتی احمدرضااعظمی، صدرپیرسیّد محمدغوث گیلانی،نائب ناظم قاری محمدبنیامین چشتی، سرپرست جماعت اہلسنت تحصیل لیہ مولانا منیراحمدنظامی، صدرعلامہ پروفیسر احمدر ضااعظمی ،نائب صدرسیّدرشیداحمدشاہ، ناظم غلام فریدقادری،ناظم مالیات ڈاکٹر مشتاق حسین قادری، ناظم تعلیم وتبلیغ قاری غلام یاسین نقشبندی،ناظم مالیات محمدصدیق پرہار ،پریس سیکرٹری محمدشریف قادری کے علاوہ علامہ محمداشرف مظہری، قاری ممتاز احمد باروی، مولانا جمیل احمدباروی، مولانا مظفرحسین باروی ،مولانامشتاق احمد نقشبندی، مولانااللہ بخش باروی، مولانااحمدرضاباروی ،حافظ عبدالحمیدجلالی،مولانامحمدجنیدظفراورحافظ محمدربانی نے گہرے غم اورافسوس کااظہارکیا ہے اوران کے درجات کی بلندی اورلواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔علماء کرام نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ خواجہ محمدحسن سواگ اورعلامہ غلام حسین سرمدرحمہ اللہ علیہم نے اپنی زندگیاں فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم اوردین اسلام کی ترویج کے لیے وقف کررکھی تھیں۔ لیہ: شاعرقاسم عارض کی ساس کی وفات پرسلیم اخترندیم نے گہرے غم اورافسوس کااظہارکیا ہے۔ انہوںنے مرحومہ کے لیے بخشش اورلواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔
لیہ : میونسپل کمیٹی کے وارڈنمبر١٧میں جمعیت علماء پاکستان کے ٹکٹ پرجنرل کونسلرکے امیدوارمحمدرفیق نقشبندی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میںکارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے صدرجے یوپی ضلع لیہ مولاناعبدالعزیزطاہرنے کہا ہے کہ ملک میں نظام مصطفی نافذکرنے کے لیے ہماری جدوجہدجاری رہے گی انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کی اسلامی اصولوں کے مطابق تربیت کی جائے گی ۔محمدرفیق نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منتخب ہونے کی صورت میں سیوریج سمیت وارڈ کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔کارنرمیٹنگ میں تلاوت قرآن پاک کی سعادت محمدصدیق پرہار جبکہ نعت شریف سنانے کی سعادت شیخ اخترحسین نے حاصل کی۔ کارنرمیٹنگ کی صدارت قاضی سعداللہ سرپرست جے یوپی ضلع لیہ نے کی۔کارنرمیٹنگ سے ضلعی نائب صدرسلیم نورانی،ابوالحسن راجپوت ،سابق یوسی ناظم عبدالرحمان مانی نے بھی خطاب کیا۔کارنرمیٹنگ میں عوام نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔