لیلیٰ نے خود کو فٹ رکھنے کے لیے ورزش شروع کر دی

Leila

Leila

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ لیلیٰ نے خود کو فٹ رکھنے کے لیے باقاعدگی سے ایکسائز شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ لیلی نے بڑھتے ہوئے وزن اور خود کو اسمارٹ رکھنے کے لیے جم جوائن کرنے کے ساتھ گھر میں بھی ایکسائز کو معمول بنا لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ نے وزن بڑھنے کی وجہ سے ٹی وی ڈراموں اور پروگراموں میں نظر انداز کیے جانے پر مشق شروع کی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ یوگا کے لیے بھی ماہر استاد کی تلاش شروع کردی ہے۔