لیموں : ذائقے کے ساتھ صحت کیلئے بھی انتہائی مفید

Lemon

Lemon

لیموں ایک ایسی چیز ہے جو گھروں میں بہت عام استعمال ہوتی ہے۔ اس کے چھلکوں، عرق اور دیگر میں متعدد طبی فوائد بھی پائے جاتے ہیں۔ وٹامن سی سے بھرپور ہونے کے باعث اسے متعدد فوائد کا حامل مانا جاتا ہے، مگر کیا آپ کو معلوم ہے یہ متعدد امراض سے تحفظ دینے کے لیے بھی مفید ہے۔

خون کی کمی : لیموں میں شامل وٹامن سی اینیمیا کے خلاف لڑتا تو نہیں، مگر یہ آئرن کی طاقت کو ضرور بڑھاتا ہے، جو اس بیماری کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی کے ساتھ آئرن کو کھانا ہمارے جسم میں آئرن کو جذب کرنا آسان کردیتا ہے ۔ آئرن سے بھرپور غذاؤں میں لیموںکو چھڑکنے سے نہ صرف ذائقہ بڑھتا ہے بلکہ آئرن کے تمام فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

فالج کا خطرہ کم کرے :امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی ایک تحقیق کے مطابق جو خواتین بڑی مقدار میں ترش پھلوں کا استعمال کرتی ہیں ، ان میں خون کی شریانوں کے امراض سے ہونے والے فالج کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے ۔ جلدی صحت آپ نے ہوسکتا ہے، کبھی غور کیا ہو کہ سکن کیئر کی مصنوعات پر وٹامن سی کا ذکر ضرور ہوتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وٹامن کو ایک ہارمون کولیگن کی پیداوار کے لیے اہم مانا جاتا ہے ۔ یہ ہارمون جلد کی مضبوطی اور لچک کے لیے اہم ہے جبکہ لیموں میں اینٹی آکسائیڈنٹس بھی ہوتےہیں جو جلد کو ہموار اور لچکدار رکھنے کیلئے فائدہ مند ہوتے ہیں۔

۔ گردوں کی پتھری :طبی تحقیقی رپورٹوں سے ثابت ہوا ہے کہ پوٹاشیم جو کہ لیموں میں پایا جاتا ہے کیلشیم اور دیگر معدنیات کو اکھٹا ہوکر گردوں میں پتھریکی شکل میں بدلنے سے روکنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے ، تو لیموں پانی سے لطف اندوز ہو مگر کوشش کریں کہ اس میں چینی کا اضافہ نہ کریں کیونکہ اس سے گردوں میں پتھری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

جسمانی توازن :طبی ماہرین کے مطابق لیموں کا تازہ عرق پانی میں روزانہ ملا کر پینا جسم کے اندر پانی کی سطح کو توازن میں رکھنے کا ایک بہترین طریقہ ہے ۔ لیموں کا عرق جسم کے اندر جاکر اکلائن میں تبدیل ہوجاتا ہے اور جوڑوں کی سوجن سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے ۔ سانس کو تازہ رکھے :لیموں کی مہک سانس کو تازہ رکھتی ہے ، خاص طور پر اگر آپ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک لیموں کے عرق سے کئی بار کلیاں کریں ۔ مزاج خوشگوار بنائیں: لیموں کی تیز ترش مہک کیفین یا چینی کے بغیر توانائی کی لہر فراہم کرتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق لیموں کو دماغی تحرک دینے والی مہک تصور کیا جاتا ہے اور ایک تحقیق کے مطابق یہ لوگوں کے مزاج اور توانائی کی سطح کو بہتر بناتی ہے ۔ دانتوں کا محافظ : لیموں کا عرق اور دیگر تیزابی مشروبات کا زیادہ استعمال دانتوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق ترش مشروبات سے دانتوں کے گرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی بھی ترش غذا یا مشروب کے استعمال کے آدھے گھنٹے بعد تک دانتوں پر برش نہ کریں کیونکہ اس سے دانتوں کی سطح کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔