وٹامن سی سے بھرپور لیموں کے متعدد فوائد اپنی جگہ ہیں لیکن اگر اس کی کچھ مقدار پانی میں ڈال کر پی جائے تو بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں جن میں کچھ مندرجہ ذیل ہیں۔
بلڈ پریشر : لیموں میں پوٹیشئیم کی مقدار کے باعث ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے جب کہ پانی میں لیموں ڈال کر پینے سے متلی اور چکر سے بھی فوری طور پر چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔
بہترین جلد : کاسمیٹکس کی چیزیں تو ایک جانب خواتین کی جلد کو خوشگوار بنا ہی دہتی ہے لیکن قدرتی طور پر اگر جلد کو صحت بخش رکھنے کے لیے لیموں کا استعمال کیا جائے تو حیرت انگیز نتائج سامنے آتے ہیں۔
ہاضمے کے لیے مفید : نیم گرم پانی لیموں کے رس کی تھوڑی مقدار شامل کر کے پینے سے ہاضمے کے لیے بھی بہت بہترین ثابت ہوتا ہے۔ لیموں کا رس جسم سے ٹاکسن ختم کر کے عمل انہضام میں بھی بہتری لاتا ہے۔
ڈپریشن سے چھٹکارا : حیرت انگیز طورپر لیموں آپ کو کسی بھی قسم کے ڈپریشن سے چھٹکارا حاصل کرنے میں خاصی مدد دیتا ہے جب کہ آپ کے خراب موڈ کو بھی ٹھیک کر دیتا ہے، لیموں میں موجود خاص جزو انسانی مزاج کو پُرسکوں رہنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
موٹاپے میں کمی : ماہرین کے مطابق لیموں کی کچھ مقدار کو اپنے کھانے میں شامل کرنے سے وزن میں کمی لائی جا سکتی ہے جب کہ نہار منہ لیموں کی کچھ مقدار گرم پانی، شہد اور دارچینی کے ساتھ لینے سے وزن میں کمی کا خاصا فرق آتا ہے۔