لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے اپنی آنے والی فلم دی ر یوننٹ کیلئے داڑھی رکھ لی ہے۔ دی ریوننٹ میں ان کا کردار ایک فوجی کا ہے جو بھٹک جاتا ہے اور بعد میں خود کو بھٹکانے والوں سے بدلہ لینے پر اتر آتا ہے واضح رہے کہ فلمی حلقوں اور انکے مداحوں میں انکی بڑھی ہوئی داڑھی ایک عرصہ سے بحث کا موضوع بنی ہوئی تھی
یہاں تک کہ یہ معاملہ پراسراریت اختیار کرتا جارہا تھا کیونکہ لیونارڈو نے بھی اس حوالے سے کبھی بات نہ کی تھی۔ گزشتہ روز جب فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز ہوا تو یہ عقدہ کھلا کہ انہوں نے کوئی فیشن نہیں کیا بلکہ فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے یہ بہروپ بھرا تھا۔ فلم کی ہدایتکار الیجندرو گونزایس ایتاریٹو ہیں۔ فلم میں لیونارڈو کے علاوہ اداکار ٹام ہارڈی، ویل پولٹر اور ڈوم پال گلیسن بھی شامل ہیں۔فلم اگلے برس جنوری میں سینمائوں کی زینت بنے گی۔