لیسکو کے 50 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، متعدد علاقوں کی بجلی بند

Power

Power

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں بارش کی وجہ سے 50 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، متعدد علاقوں کی بجلی بند ہو گئی۔

گزشتہ رات سے شروع ہونے والی بارش سے جہاں موسم کی شدت میں اضافہ ہوا وہیں مختلف علاقوں کی بجلی بھی بند ہو گئی۔ مسلسل بوندا باندی سے شہر میں پچاس سے زائد بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے

جس سے جوہر ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، سبزہ زار، موچی دروازہ، گلبرگ، گڑھی شاہو سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے تاہم لیسکو حکام نے بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔