لاہور (جیوڈیسک) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین (سی بی اے ) کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے۔
کہ لیسکو کے سابق چیف ایگزیکٹو اور جنرل منیجر (آپریشن) کے خلاف الزامات کی آزادانہ عدالتی کمیشن سے تحقیقات کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ رات کو 7 بجے کمرشل ادارے اور د کانیں بند کر کے یہ بجلی گھریلو صارفین کو دی جائے۔
اور بجلی کی چوری روکنے کے لئے قانون سازی کے تحت مفاد عامہ کی عدالتیں جلد قائم کی جائیں تا بجلی چوروں کا موثر محاسبہ ہو سکے۔