لیسکو میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں پر متعلقہ حکام سے جواب طلب

Lesco

Lesco

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو میں میرٹ کے برعکس ڈرائیورز کی بھرتیوں کے خلاف درخواست پر متعلقہ حکام سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے مقامی شہری شمشاد احمد کی درخواست پر سماعت کی جس میں الزام لگایا گیا کہ لیسکو میں میرٹ کے برعکس ڈرائیورز کی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق لیسکو میں ڈرائیورز کی بھرتی کے لیے اشتہار دیا گیا جس کے تحت 249 ڈرائیورز کی بھرتیاں کی جانی تھیں۔ درخواست گزار کے مطابق ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرنے والوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور میرٹ کے بجائے سفارش پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔

درخواست گزار نے الزام لگایا کہ حکمران جماعت کے ارکان اسمبلی بھی بھرتیوں کے عمل میں مداخلت کر رہے ہیں ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لیسکو حکام کو پابند کیا جائے کہ بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں۔