لیسکو سب ڈویژن کاہنہ میں کرپشن عروج پر چیف لیسکو کاروائی کرنے سے گریزاں

Lahore

Lahore

لاہور : لیسکو سب ڈویژن کاہنہ میں کرپشن عروج پر ہر کام کے ریٹ مقرر سیاسی اثر رسوخ رکھنے والے ملازمین کئی سالوں سے سب ڈویژن پر راج کر رہے ہیں، تفضیلات کے مطابق لیسکو سب ڈویژن کاہنہ کی کرپشن کے سامنے لیسکو حکام بھی بے بس سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والے ملازمین شہریوں کی خون پسینے کی کمائی ڈکارنے لگے چیف ،لیسکو کوئی بھی کاروائی کرنے سے گریزاں لیسکو کی سب سے بڑی سب ڈویژن میں کوئی بھی ایس ڈی او کا چارج لینے کو تیار نہیںڈویژن کا چارج سینئرلائن سپر ینڈنٹ وارث سنبھالے ہوئے ہے جو کہ کرپشن کا بے تاج بادشاہ قرار دیا جاتا ہے ،کرپشن سے بنائی گئی کر وڑوں کی جائیداد اور بنک بیلنس کا مالک بن چکا ہے ،آئے دن ہنگامے ،جھگڑے اور احتجاج سب ڈویژن میں معمول بن چکے ہیں۔

شہری روزانہ اووربلنگ ،نئے کنکشن و دیگر کی شکایات لے کر دفتر کے چکر لگاتے نظر آتے ہیں رشوت نہ دینے کی صورت میں ناکام واپسی کی جاتی ہیں اور رشوت دینے والے کا کام منٹوں میں کر دیا جاتا ہیں ،اس حوالے سے جب سینئرلائن سپرینڈنٹ وارث سے رابطہ کیا گیا تو اس نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے ان کو بے بنیاد قرار دیا ،اور سب ڈویژن کے تمام معاملات حسن طریقے سے چلانے کا دعوہ کیا اس کے بر عکس کئی کئی ماہ سے چکر لگا رہے وہاں موجود شہریوں چاچا ڈپٹی ، عامرعلی ، شکیل ، جمیلہ بی بی،دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے بتایا کہ ان سے کام کرنے کے لیے رشوت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ سالوں سے سب ڈویژن میں تعینات اس کرپٹ اور راشی عملے کو فی الفور تبدیل کیا جائے اور انکی جگہ ایماندار لوگوں کو سب ڈویژن کا چارج دیا جائے۔

یونین کونسل کاہنہ
uc247lahore@gmail.com
lahore 03124828367