جمبر (نامہ نگار) لیسکو واپڈا جمبر میں واپڈا اہلکاروں کی من مانیاں عرو ج پر جاری۔ حال ہی میں گورنمنٹ کی طرف سے ایک نئے ٹرانسفارمر کی منظوری ہونے کے باوجود واپڈا اہلکار وں نے لگانے سے انکار کر دیا۔
بعد ازاں جب جمبر کی عوام نے واپڈا آفس میں جا کر نئے ٹرانسفارمر کے لگانے کا کہا تو انہوں نے ٹرانسفارمر خود لا کر لگانے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اب انہوں نے فی میٹر سو روپیہ وصول کرنا شروع کردیا تاکہ رمضان المبارک کے شروع ہونے سے پہلے میٹر لگ سکے۔ جمبر کی عوام نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیں اور عوام سے وصول کیا ہوا پیسہ واپس کیا جائے۔