لیسکو ورکشاپ میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

LESCO

LESCO

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں باغبانپورہ کے علاقے میں لیسکو کی ورکشاپ میں اتوار کی شام اچانک تیل کا ڈرم دھماکے سے پھٹ گیا۔ گرم تیل میں دیکھتے ہی دیکھتے آگ لگ گئی۔

جس نے گودام میں موجود ٹرانسفارمرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اس قدر شدید تھی کی ریسکیو ٹیموں کو اس پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔