سیالکوٹ (جیوڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لیسکو، فیسکو اور واپڈا کی کرپشن سے عوام پریشان ہیں، بجلی والے باز آ جائیں ورنہ قانونی حق استعمال کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے سیالکوٹ میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بے شمار علاقوں میں بجلی چوری ہو رہی ہے۔
جسے کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا، سوا مہینے میں بجلی کے بحران پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ سحری ، افطاری اور تراویح کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔