شنگھائی (جیوڈیسک) شنگھائی انٹرنیشنل سرکٹ پر ہونے والی چائینز گراں پری میں ڈرائیورز نے جیت کے لئے خوب گاڑیاں دوڑائیں۔ دلچسپ مقابلے میں کچھ ڈرائیورز حادثات کے باعث فنش لائن عبور نہ کر سکے۔
ورلڈ چیمپئن لوئس ہملٹن نے تیز رفتار ڈرائیونگ سے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے 39 منٹ 42 اعشاریہ صفر صفر آٹھ سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
لوئس ہملٹن کے ٹیم میٹ نیکو روزبرگ صفر اعشاریہ سات ایک سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ جرمن ڈرائیور سبسٹن ویٹل نے تیسری جبکہ فن لینڈ کے ڈرائیور نے چوتھی پوزیشن اپنے نام کی۔