پاناما لیکس: جرمنی کے بڑے نجی بینک کیخلاف بھی تحقیقات شروع
Posted on May 4, 2016 By Zulfiqar Ali بین الاقوامی خبریں
Bank
برلن (جیوڈیسک) جرمن اخبار کے مطابق دنیا بھر سے مشکوک کسٹمرز کے کھاتوں کے علاوہ موزیک فونسیکا کے ساتھ پرانے اچھے تعلقات اس کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔
صحافیوں کی تنظیم آئی سی آئی جے نے بیرن برگ بینک پر الزام بھی عائد کیا ہے کہ اس بینک کے کولمبیا کے منشیات فروشوں کے ساتھ روابط رہ چکے ہیں۔
جبکہ بینک نے اپنے کھاتہ داروں کو آف شور اکاؤنٹس کی سہولیات بھی میسر کیں جن کا اعتراف بھی بینک کی جانب سے کیا گیا ہے۔