اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چوھدری نثار علی خان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاناما لیکس پر حکومت ایف آئی اے سے تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ تنقید کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں کے پارٹی قائدین کے نام پاناما لیکس میں ہیں ۔ چوھدری نثار نے عمران خان کو مرضی کے افسر کا نام دینے کی پیش کش بھی کر دی۔
ان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس پر حکومتی کوششوں کے باوجود کسی ریٹائرڈ جج نے کمیشن کی سربراہی کی حامی نہیں بھری۔ اب اس کے لیے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی خدمات لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کلرسیداں میں جلسہ کر لیں ، اسلام آباد کے ڈی چوک اور آئی نائن پارک میں اجازت نہیں دی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان سمیت کسی کو بھی اسلام آباد پر چڑھ دوڑنے اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی پر قوم سے خطاب صرف صدر اور وزیراعظم کا حق ہے، عمران خان کی تیس نشستیں ہیں، وہ تو اپوزیشن لیڈر بھی نہیں، پی ٹی وی پر تقریر کی اجازت نہیں دیں گے۔