اسلام آباد (جیوڈیسک) پانامہ کے ہنگامہ میں نیا موڑ! پانامہ لیکس کے حوالے سے خبروں میں وزیر اعظم پاکستان کا نام ایڈیٹنگ کی غلطی تھی یا نہیں؟ دانیال عزیز کہتے ہیں وزیراعظم کو غلط ٹارگٹ کیا گیا، تہہ تک پہنچیں گے۔
انہوں نے وزیر اعظم کا نام پانامہ لیکس میں آنے پر آئی سی آئی جے کے خلاف عدالت جانے کا بھی اعلان کر دیا۔
ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ الزامات لگانے والے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگیں۔ دانیال عزیز کے مطابق آئی سی آئی جے کا اعتراف ن لیگ کی فتح ہے۔