پاناما لیکس، تحریک انصاف نے قرار داد سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی

PTI

PTI

کراچی (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے پاناما لیکس پر قرار داد سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی ، قرار داد میں اثاثے چھپانے پر وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زماں نے پاناما لیکس پر قرار داد سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی ۔ قرار داد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اثاثے چھپانے پر وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیا جائے ۔ قرار داد میں کہا گیا کہ نواز شریف آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت امین و صادق نہیں رہے۔ قرار داد میں سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن پاناما لیکس پر اپنا آئینی کردار ادا کرے۔

پاناما لیکس پر قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے متضاد بیانات دئیے ہیں۔ آرٹیکل 256 کے تحت اسپیکر سندھ اسمبلی قرار داد ایوان میں پیش کرنے کی اجازت دی جائے ۔ پیپلزپارٹی سنجیدہ ہے تو تحریک انصاف کے قرار داد کی حمایت کرے۔