لہڑی اور حسام کے لوگوں نے سابقہ بلدیاتی الیکشن میں جن لوگوں کو مسترد کیا تھا اُنہوں نے سازش کے تحت یوسی ٹھوٹھہ رائے بہادر سے نکلوانے کا غیر منصفانہ اقدام کروایا ہے
Posted on October 7, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
ملکہ : شاہد محمود راجہ ایڈووکیٹ سابق ناظم یوسی ٹھوٹھہ رائے بہادر نے اپنے بیان میں کہا کہ لہڑی اور حسام کے لوگوں نے سابقہ بلدیاتی الیکشن میں جن لوگوں کو مسترد کیا تھا اُنہوں نے سازش کے تحت لہڑی اور حسام کو یوسی ٹھوٹھہ رائے بہادر سے نکلوانے کا غیر منصفانہ اقدام کروایا ہے جسکی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اور کوشش کریں گے۔
لہڑی اور حسام ٹھوٹھہ رائے بہادر میں نئی حلقہ بندیوں کے سلسلے میں کسی غیر منصفانہ اقدام کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اپنا حق لینے کے لیے ہائی کورٹ میں کسی قسم کی انتقامی کارروائی کو چیلنج کریں گے اور لہڑی اور حسام یوسی ٹھوٹھہ رائے بہادر کا ہی حصہ رہیں گے۔