ابھی بجلی اور گیس کے واجبات کی بات چل رہی تھی کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ بھی اپنے پیسے مانگنے کے لئے میدان میں آگیا، وفاقی اور صوبائی اداروں کو کروڑوں روپے کے نوٹس جاری کردیے۔ بجلی اور گیس کے محکموں کے بعد واٹر بورڈ بھی وصولیوں کیلئے میدان میں آگیا۔ واٹر بورڈ نے واضح کیا ہے کہ عدم ادائیگی کی صورت میں واٹر بورڈ نادہندہ سرکاری اداروں کے پانی اور سیوریج کے کنکشن منقطع کرسکتا ہے۔
واٹربورڈ کی جانب سے ادائیگی کے نوٹس دئے جانے والے اداروں میں سے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن پر 70کروڑ، محکمہ صحت 55 کروڑ، پاک پی ڈبلیو ڈی 49 کروڑ 85 لاکھ ،محکمہ تعلیم سندھ 24 کروڑ 58 لاکھ ،صوبائی عمارتیں کروڑ 27 لاکھ ،پاکستان ریلوے 15 کروڑ 54 لاکھ ،پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان ایک کروڑ 45 لاکھ ،فیصل کنٹونمنٹ بورڈ 2 کروڑ 68 لاکھ ،کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ ایک کروڑ 37 لاکھ، ملیر 10 کروڑ، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ 8 کروڑ، مشین ٹول فیکٹری ایک کروڑ 10 لاکھ، ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیدیم 2 کروڑ 10 لاکھ ،ڈسٹرکٹ جیل ملیر 10 کروڑ اور سائٹ لمیٹڈ پر 6 کروڑ 50 لاکھ روپے کی کثیر رقوم واجب الادا ہیں۔