لیاقت آباد میں بڑھتی ہوئی نقب زنی کی وارداتوں پر اسحق تیموری کا تشویش کا اظہار تشویش

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

کراچی (پ ر) امیر جماعت اسلامی زون لیاقت آباد اسحق تیموری نے لیاقت آباد میں بڑھتی ہوئی نقب زنی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات گئے لیاقت آباد میں دکانوں کے تالے کاٹ کر قیمتی سامان لوٹنے کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، وارداتوں میں مسلسل اضافہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

واقعہ سے مقامی لوگ اور تاجر برادری میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کی حالیہ شرح سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پولیس حکام نے لوگوں کو مجرموں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ پولیس کی ناک کے نیچے درجنوں دکانوں کو لوٹ لیا جاتا ہے۔

اسحق تیموری نے کہا کہ لیاقت آباد کے تاجر اور عوام مسلسل ہونے والی وارداتوں سے عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ لیاقت آباد میں پولیس پیٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف حقیقی ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کیئے جائیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320