لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے سابق ایم این اے لیاقت علی بھٹی کیخلاف جعلی ڈگری کیس میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ،کنٹرولر اور سنڈیکیٹ کو نوٹس جاری کر دیا۔ درخواست گزار لیاقت علی بھٹی نے موقف اختیار کیا کہ ان کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔
ان کی ڈگری اصلی ہے مگر پنجاب یونیورسٹی نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے ان کی ڈگری منسوخ کر دی ہے ، خدشہ ہے کہ جعلی ڈگری کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا جائیگا، لہذا عدالت اس کا نوٹس لے اور یونیورسٹی کے اقدام کو غیرقانونی قرار دیا جائے، عدالت نے وائس چانسلر، کنٹرولر اور سنڈیکیٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔