لیاقت علی خان پر کرپشن کا الزام بانیان پاکستان کی توہین ہے۔ راجونی اتحاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل اتحادی جماعت روشن پاکستا ن پارٹی کے سربراہ امیر پٹی ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘ پاکستان خاصخیلی اتحاد کے سربراہ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘پاکستان مارواڑی الائسنس کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ پاکستان راجپوت اتحاد کے رہنما عارف راجپوت ‘ پاکستان میمن اتحاد کے رہنما عدنان میمن ‘ گجراتی قومی موومنٹ کے رہنما یونس سایانی ‘ بلوچ اتحاد کے رہنما عبدالحکیم رند بلوچ ‘ جونیجو اتحاد کے رہنما محمد اسماعیل جونیجو ‘ارائیں اتحاد کے رہنما اشتیاق ارائیں‘ پاکستان تنولی اتحاد کے رہنما یحییٰ خانجی تنولی اور قومی امن کمیشن ہیومن رائٹس کے رہنما امیر علی خواجہ و دیگر نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کرپشن کی حمایت اور دلیل کے طور پر کرپشن کا آغاز لیاقت علی خان کے دور سے ہونے کے الزام کی مذمت کرتے ہوئے کہا

احتساب کے خوف سے رینجرز کے اختیارات میں توسیع سے گریزاں زمین و جائیدادوں پر قبضے ‘ کاغذوں پر منصوبوں کی تکمیل کے ذریعے قومی خزانے کی لوٹ مار او ر سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر عیاشی کا شکار وہ تمام قوتیں جنہوں نے اقتدار کو ہتھیار کی طرح استعمال کرکے ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا بانیان پاکستان پر الزام تراشی کے ذریعے قو م کے اشتعال کو آواز دے رہی ہیں۔