گجرات کی خبروں کی تصویری جھلکیاں

گجرات (جی پی آئی) ڈی ایس پی سٹی عرفان الحق سلہری نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا اثاثہ ہیں اس لیے نوجوان نسل کی بہترین تعلیم و تربیت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے وہ گزشتہ روز دی ایگزا سکول شادمان کیمپس میں انٹر کیمپس سپورٹس فیسٹیول کے موقع پر خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو بہترین آگاہی دینی چاہیے اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا چاہیے تا کہ معاشرتی برائیاں ختم ہو سکیں اور دی ایگزا سکول سسٹم میں آ کر مجھے خوشی ہوئی ہے جس میں بچوں کو مستقبل کی بہترین تعلیم و تربیت دی جا رہی ہے اور انہیں مستقبل کے چیلجز کیلئے تیار کیا جا رہا ہے اگر اسی طرح تمام ادارے پالیسی اپنائیں تو ملک ترقی کر سکتا ہے دی ایگزا سکول سسٹم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں خصوصاً مارشل آرٹ میں مہارت دیکھ کر بے حد مسرت ہوئی ہے مجھے یقین ہے کہ اگر اسی انداز میں بچوں کی تربیت کا سلسلہ ہوتو بچے ترقی کر سکتے ہیں اس موقع پر دی ایگزا سکول کے دس کیمپسز جن میں شادمان کیمپس ، فاتح کیمپس ، لکھنوال کیمپس ، پاہڑیانولی کیمپس ، ایمان کیمپس ، کنجاہ کیمپس ، فتح پور کیمپس ، ٹپیالہ کیمپس ، لالہ موسیٰ کیمپس اور ترکھا کیمپس کے بچوں نے بھرپور انداز میں کھیلوں میں حصہ لیا اس موقع پر انچارج ایلیٹ فورس گوجرانوالہ ڈویژن چوہدری ضیغم وڑائچ نے کہا کہ دی ایگزا سکول کی انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں کہ وہ جس طرح بچوں کی تربیت کر رہے ہیں کل کیا بننا ہے فیصلہ آج کریں کی پالیسی قابل تحسین ہے اس موقع پر سید حبیب اللہ شاہ ، رانا دلاور ، چوہدری یاسر و دیگر اہم شخصیات موجو د تھیں جنہوں نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI