کراچی (پ ر) سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ جماعت اسلامی زون نارتھ کراچی کے دیرینہ رکن ظہیر ملک اور اور طاہر عبدالصمد کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ گئے اور ان کے صاحبزادوں ڈاکٹر جاوید ملک اور حمزہ عبدالصمد سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین و پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفرخان، جنرل سیکرٹری ضلع وسطی محمد یوسف، امیر زون نارتھ کراچی طارق مجتبیٰ، نائب اسد اللہ، سعد اعظم، احمر خان، فیصل جمیل، قیم زون علی ارشد، سیکرٹری نشرو اشاعت نیک محمد و دیگر بھی موجود تھے۔۔
سید انوار احمد سیکریٹر ی اطلاعات جماعت اسلامی، وسطی 0345-2385320