لیاقت بلوچ کا بجٹ پر ردعمل

لاہور : سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جی ایس ٹی کی شرح میں اضافہ، تھوک پرچون پر ٹیکس میں اضافہ ، گھی، آئل، چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے سے مہنگائی کا سیلاب آئے گا۔

اس بجٹ میں انقلابی تبدیلی کی سمت متعین نہیں کی گئی تو یہ عام انتخابات کے بعد عجلت کا بجٹ ہے ۔ اگر حکومت کا کوئی ویژن واضح اقتصادی حکمت علی کا عزم ہے تو اسے نیا بجٹ لانا ہو گا۔