لاہور (جیوڈیسک) لیاقت آباد اور ہربنس پورہ میں گھریلو حالات سے تنگ آکر تین بچوں کی ماں سمیت دو افرادنے خودکشی کر لی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ لیاقت آباد بہار کالونی کے رہائشی تاجر اختر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور وہ سات بچوں کا باپ تھا۔
اختر عید میلادالنبی والے دن کھانا کھانے کے بعد اپنے کمرے میں گیا اور گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر خودکشی لگتی ہے لیکن اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے جبکہ ہربنس پورہ کی رہائشی شائستہ بی بی نے گھریلو حالات سے تنگ آکر زہریلی گولیاں پھانک لیں، اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا یا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی، متوفیہ تین بچوں کی ماں تھی۔