لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کراچی کے زیر اہتمام فیملی میلہ کا انعقاد
Posted on November 3, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے زیر اہتمام سالانہ فیملی میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ میلے میں میڈیکل سمیت ہر قسم کی اسٹال قائم کئے گئے تھے جسے میلے میں شریک شرکاء خصوصاً شعبہ طب سے منسلک طلباء و طالبات اور شہر کی ممتاز شخصیات نے سراہتے ہوئے اسے لیاقت نیشنل ہسپتال انتظامیہ کی بہتری کاوش قرار دیا۔ لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج فیملی میلہ 2013ء کا افتتاح لیاقت نیشنل میڈیکل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے کیا۔
اس موقع پر لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے پرنسپل و ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو میلے کے آرگنائزرز اور ہسپتال و کالج کی انتظامیہ ،اساتذہ اور طلباء و طالبات بھی موجود تھے اس موقع پر لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہا کہ نصاب کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد سے ذہنی نشونما میں نکھار کا باعث ہے لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے تحت شعبہ طب میں جدید تحقیق کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جاتا ہے اس موقع پر انہوں نے LNH FAIMLY MELA 2013کے منتظمین کو شاندار ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نصابی نظام کو بہتر بنا نے کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا بعد ازاں ڈاکٹر سلمان فریدی اورپروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو نے میلے کے افتتاح کے بعد میلے میں لگائے گئے مختلف اسٹال کا دورہ بھی کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com